پاکستان عالمی لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے لیے تیار، چوہدری سالک حسین

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہنر مندی، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور شفاف بھرتی نظام کے فروغ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، تاکہ پاکستانی محنت کش بین الاقوامی معیار کے مطابق مواقع سے مستفید ہو سکیں۔

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ تیسری گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ملک کی جدید لیبر پالیسیوں اور ہنرمندی کی تیاری کے عزم کو اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیے سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کیخلاف چوہدری سالک کا وزرات داخلہ کو خط

وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان میں لیبر مارکیٹ میں اصلاحات، طلب کے مطابق مہارتوں کی تیاری، اور ڈیجیٹل بیورو آف امیگریشن کے قیام پر کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی نصاب کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے تاکہ نوجوان عالمی لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تیار ہوں۔

ترقی پذیر شعبوں پر خصوصی توجہ

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ترجیح ان شعبوں میں مہارت بڑھانا ہے جو تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، جیسے تعمیرات، صحت، آئی ٹی، لاجسٹکس اور گرین جابز۔

چوہدری سالک حسین نے زور دیا کہ شفاف اور اخلاقی بھرتی نظام، محنت کشوں کے لیے آسان نقل و حرکت، اور قومی سطح پر مرکزی پالیسی سازی نہایت اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے بیرون ملک بھیک مانگنے کی وجہ سے پاکستانیوں کا امیج خراب ہوتا ہے، سالک حسین

کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے سعودی عرب، عمان اور فلپائن کے وزراء اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جس میں دو طرفہ لیبر معاہدے، مہارتوں کی شراکت داری اور لیبر موبیلٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس کی دیگر سرگرمیاں

چوہدری سالک حسین نے مساند کے دسویں سال کی تقریب میں شرکت کی اور منظم و اخلاقی بھرتی نظام کو سراہا۔ عالمی کمپنیوں کے نمائش اسٹالز کا دورہ کیا۔ گلوبل لیبر مارکیٹ اکیڈمی کی گریجویشن تقریب میں بھی شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپین کے ورلڈ کپ ہیروز کو ٹماٹروں میں کیوں تولا گیا، یہ دلچسپ روایت کب سے شروع ہوئی؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے : نواز شریف

ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام، 12 خوارج ہلاک

فیس بک کا ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کے لیے فل اسکرین ویڈیو فیڈ کا تجربہ

ویڈیو

اسپین کے ورلڈ کپ ہیروز کو ٹماٹروں میں کیوں تولا گیا، یہ دلچسپ روایت کب سے شروع ہوئی؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب