آئی سی سی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں

اتوار 28 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین اورچیف ایگزیکٹو منگل کو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے عالمی کرکٹ کونسل کے دونوں بڑے عہدیداروں کی پاکستان آمد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلارڈائس 2 روزہ دورے پر منگل کی صبح لاہور پہنچیں گے۔

اپنے دورے کے دوران وہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی جو عالمی کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر بھی ہیں سے اورپی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر بیرسٹر سلمان اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایلارڈائس اس سے قبل بھی پاکستان کا بطور آئی سی سی جنرل منیجراور چیف ایگزیکٹومتعدد بار دورہ کر چکے ہیں تاہم عالمی کرکٹ کونسل کے چیئرمین بارکلے کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

اس سے قبل ’آئی سی سی‘ کے صدر رے مالی نے 2008 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس کے بعد آئی سی سی کے کسی اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا تاہم 2008 کے بعد موجودہ آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

اکتوبر2004 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب آئی سی سی کے دونوں اعلیٰ عہدیدارایک ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے۔

میڈیا کوریج کا موقع

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ میڈیا کے ارکان کو 30 مئی منگل کوصبح 11:45 بجے آئی سی سی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی قذافی اسٹیڈیم میں آمد کی کوریج کرنے کی اجازت ہوگی۔ مزید معلومات کے لیے برائے مہربانی مسٹر رضا کچلو سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

بی سی بی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ دورے کے اختتام پر پی سی بی آئی سی سی کے چیئرمین اورآئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کے ویڈیو کلپ بھی فراہم کرے گا، جسے میڈیا ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے آزاد ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں