لاہور: انتظامیہ نے ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کی اطلاع کو جھوٹ قرار دیدیا

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ داتا دربار مین گیٹ کے قریب ماں اور بیٹی کے مین ہول میں گرنے کی اطلاع کو انتظامیہ نے جھوٹ قرار دیدیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی

ریسکیو 1122 کے مطابق موصول ہونے والی کال کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو ٹیمیں، اسپیشلائزڈ یونٹس اور غوطہ خور چند ہی منٹوں میں موقع پر پہنچ گئے۔

ریسکیو 1122 پنجاب اور لاہور انتظامیہ کی جانب سے داتا دربار کے قریب بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جس سیوریج ہول کی نشاندہی کی گئی تھی، تکنیکی طور پر اس میں کسی انسان کے ڈوبنے کا امکان ہی نہیں تھا۔

’سیوریج لائن کا تفصیلی معائنہ کیا گیا تاہم کافی کوششوں کے باوجود کسی بھی قسم کے حادثے کے شواہد نہیں ملے۔‘

لاہور انتظامیہ کے مطابق تحقیقات کے بعد یہ بات واضح ہوگئی کہ ماں اور بیٹی کے مین ہول میں گرنے کی اطلاع درست نہیں تھی اور یہ خبر فیک نکلی۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ جان بچانے کے مقدس جذبے کے تحت تمام وسائل فوری طور پر متحرک کیے گئے، تاہم موقع پر کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کالر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ کھلے گٹر میں گر گئی ہے، جس پر ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ بعد ازاں حقائق سامنے آنے پر اس اطلاع کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور کے علاقے داتا دربار کے سامنے ماں اور بچی کے کھلے مین ہول میں گرنے کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

انہوں نے بھاٹی گیٹ، پرندہ مارکیٹ کے قریب سعدیہ نامی خاتون اور اس کی 3 ماہ کی بیٹی کے مین ہول میں گرنے سے متعلق گردش کرنے والی اطلاع کو جعلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا لودھراں میں بچے کے مین ہول میں گرنے پر غم و غصہ، ڈپٹی کشمنر کو ہٹانے کا حکم

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی فوری طور پر متحرک ہوئیں اور مکمل جانچ پڑتال کے بعد یہ حقیقت سامنے آئی کہ ماں اور بیٹی کے ڈوبنے کی خبر درست نہیں تھی۔

انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں