کوہ سلیمان ڈویژن کا قیام علاقے کی پسماندگی مٹانے کے لیے اہم قدم ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کوہ سلیمان کے پہاڑ یہاں کے غیرت مند قبائل کی تاریخ اور مسکن ہیں اور کوہ سلیمان ڈویژن کا قیام یہاں کی پسماندگی کے لیے اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا بیشتر بجٹ تنخواہوں اور پنشن پر خرچ، ترقی کے لیے محدود وسائل دستیاب، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے رکنی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان ڈویژن کے قیام کا مقصد صرف انتظامی درجہ نہیں بلکہ یہاں تمام بنیادی سہولیات بھی فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ نئے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال، ریزیڈنشل کالج، نہاڑکور ڈیم، رکنی ماڈل بازار، پریس کلب اور ہاوسنگ اسکیم قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ رکنی کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دیا جائے گا اور ڈیرہ کھیتران کے نام سے مشہور اضلاع کے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نوجوان اس وقت خواب دیکھنے کے نہیں بلکہ خواب پورے کرنے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرت وراثت میں ملتی ہے لیکن ترقی محنت سے حاصل ہوتی ہے اور قوم کردار سے بنتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو علم اور محنت کو اپنی طاقت بنانے کی ترغیب دی۔

مزید پڑھیے: سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، سرفراز بگٹی

جلسے میں راکین صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل، حاجی علی مدد جتک، میر باز محمد کھیتران، سابق صوبائی وزیر نصیب اللہ مری، عبدالکریم کھیتران، ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی و ڈیرہ غلام نبی شمبانی، ضلع چیئرمین کوہلو میر نثار احمد مری اور سمیع خان زرکون سمیت دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔

شرکا نے وزیر اعلیٰ کے عوام دوست اقدامات کو سراہا اور کہا کہ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ کسی یونین کونسل کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا درجہ دیا گیا ہے۔

سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ

رکنی میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرنے کے لیے کمشنر لورالائی ڈویژن، ڈی آئی جی پولیس لورالائی رینج، ڈپٹی کمشنر بارکھان اور اسسٹنٹ کمشنر نے جلسہ گاہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور سیکیورٹی، سہولیات اور انتظامی امور کو حتمی شکل دی۔

بلوچستان میں دیگر سرکاری سرگرمیاں

کوئٹہ میں صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی اور سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی نے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سیکریٹری محترمہ سائرہ عطا کو خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

مزید پڑھیں:کیا بارش برسانا میرے بس میں ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یہ کیوں پوچھا؟

موسیٰ خیل میں ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق خجک سے قبائلی عمائدین نے ملاقات کی اور بارکھان کی سرحدی حدود میں تجاوزات سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا، جس پر انتظامیہ نے فوری حل کا یقین دلایا۔

کوئٹہ میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائننگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شہر کے ماسٹر پلان، بلڈنگ کوڈز، نکاسی آب اور پارکنگ کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز نے صوبے کے مختلف نرسنگ کالجز میں 4 سالہ بی ایس نرسنگ پروگرام کے لیے داخلوں کا اعلان کیا ہے جو صرف اہل بلوچستان امیدواروں کے لیے ہوں گے۔ داخلہ میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا اور درخواستیں 13 فروری 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم