ناسا کے خلا باز اب خلا میں اسمارٹ فون استعمال کریں گے

جمعرات 5 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناسا نے اعلان کیا ہے کہ کریو-12 مشن کے ذریعے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (ISS) جانے والے اور آرٹیمس II چاند کے قریب فلائی بائی کرنے والے خلا باز جدید اسمارٹ فونز کے ساتھ خلا میں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:انسان دوبارہ چاند کی جانب سفر کے لیے تیار، ناسا نے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی

اس اقدام کا مقصد خلا بازوں کو اپنے خاص لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی سہولت فراہم کرنا اور دنیا کے ساتھ شیئر کرنا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب خلا باز اپنی ذاتی اسمارٹ فونز کو مشنز میں لے جا سکیں گے۔ ناسا نے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہیں تاکہ فونز کسی بھی اہم سسٹم کے کام میں مداخلت نہ کریں۔

پہلے کے سوئز اور اسپیس شٹل مشنز میں فون استعمال کرنا ممکن نہیں تھا، مگر اب جدید ٹیکنالوجی اور ناسا کی حفاظتی جانچ کے بعد یہ ممکن ہو گیا ہے۔ اس سے نہ صرف خلا بازوں کے لیے تصاویر اور ویڈیوز لینے میں سہولت ہوگی بلکہ ان کے حوصلے اور کام کے جذبے میں بھی اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ناسا کے ہبل ٹیلی اسکوپ سے 18 سال قبل کھینچی گئی تصویر دوبارہ وائرل

یہ اقدام ناسا کے خلائی مشنز میں جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال اور مؤثر وسائل کے استعمال کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہر قائد میں ڈاکو راج، 46 ہزار سے زائد وارداتیں، 65 شہری قتل، 182 زخمی

ایران کے جوہری پروگرام اور سائنس دانوں سے متعلق معلومات پر امریکا کا 2 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان

دلجیت دوسانجھ کے اندور کنسرٹ میں ’پٹیالہ پیگ‘ سمیت 4 گانوں پر پابندی

خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ، اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو بچا لیا

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

ویڈیو

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

سندھ میں صاف پانی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، نوکوٹ میں ساڑھے 12 کروڑ کی واٹر سپلائی اسکیم زبوں حالی کا شکار

انور مسعود: شعر و سخن کا جادو، قہقہوں کا سفر

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ