امریکا-ایران مذاکرات آج، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مسقط پہنچ گئے

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکی حکام کے ساتھ جوہری مذاکرات میں شرکت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی سفارتی وفد کی قیادت کرتے ہوئے عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا کشیدگی، برطانیہ کا قطر میں ٹائفون جنگی طیارے تعینات کرنے کا فیصلہ

مذاکرات آج بروز جمعہ منعقد ہوں گے، جس کی تصدیق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کی ہے۔

امریکی اور ایرانی حکام کے مطابق دونوں ممالک نے جمعہ کو عمان میں مذاکرات پر اتفاق کیا ہے، تاہم دونوں فریقین کے مؤقف میں واضح اختلافات برقرار ہیں۔

واشنگٹن کا اصرار ہے کہ مذاکرات میں ایران کے میزائل پروگرام کو بھی شامل کیا جائے، جبکہ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ صرف اپنے جوہری پروگرام پر ہی بات چیت کرے گا۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کا مکالمے اور سفارت کاری پر زور، وزیراعظم کا صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق ایران ان مذاکرات میں مکمل اختیار کے ساتھ شریک ہوگا اور مقصد جوہری مسئلے پر ایک منصفانہ، باہمی طور پر قابلِ قبول اور باوقار مفاہمت تک پہنچنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو امید ہے کہ امریکی فریق بھی اس عمل میں ذمہ داری، حقیقت پسندی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ