انڈونیشیا میں چیٹ بوٹ گروک کی سروس بحال کرنے کا اعلان

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈونیشیا نے ایلون مسک کے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ گروک تک رسائی بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سول سوسائٹی گروپس کا ایکس  اور گروک کو ایپ اور پلے اسٹور سے ہٹانے کا مطالبہ

اے ایف پی کے مطابق یہ اعلان ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی جانب سے ملک کے قوانین پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے بعد کیا گیا۔

انڈونیشیا کی وزارت مواصلات و ڈیجیٹل امور کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اتوار کو بتایا کہ گروک تک رسائی مشروط طور پر بحال کی جا رہی ہے کیونکہ ایکس کارپوریشن نے سروس میں بہتری اور اس کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات پر مشتمل تحریری عہد نامہ جمع کرایا ہے۔

گروک کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب یہ سامنے آیا کہ اس کی امیج جنریشن فیچر کے ذریعے صارفین سادہ ٹیکسٹ ہدایات استعمال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کی تصاویر کو جنسی نوعیت کا بنا سکتے ہیں۔

انہی خدشات کے باعث ملائیشیا اور فلپائن نے بھی انڈونیشیا کے بعد اس ٹول تک رسائی عارضی طور پر معطل کر دی تھی۔

مزید پڑھیے: چیٹ جی پی ٹی ایلون مسک کے ’گروکی پیڈیا‘ سے استفادہ کرنے لگا

انڈونیشیا کی وزارت مواصلات کے سینیئر اہلکار الیگزینڈر صابر نے ایک بیان میں کہا کہ وزارت گروک کی سرگرمیوں کی نگرانی اور مسلسل جائزہ لیتی رہے گی اور اگر کسی قسم کی خلاف ورزی سامنے آئی تو اصلاحی اقدامات کیے جائیں گے، جن میں دوبارہ پابندی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

گروک کو تیار کرنے والی ایلون مسک کی ملکیت میں کام کرنے والی ایکس اے آئی نے فوری طور پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

تاہم گزشتہ ماہ کمپنی نے فلپائن کو یقین دہانی کرائی تھی کہ گروک کو مقامی قوانین کے مطابق ڈھالا جائے گا جس میں فحش مواد، خصوصاً بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد کے مکمل اخراج کو یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری جانب ملائیشیا نے بھی ایکس کی جانب سے اضافی حفاظتی اور روک تھام کے اقدامات کی یقین دہانی کے بعد گروک تک رسائی بحال کر دی ہے۔

یورپی یونین نے جنوری کے اواخر میں اعلان کیا تھا کہ اس نے گروک کے ذریعے خواتین اور نابالغ افراد کی جنسی نوعیت کی ڈیپ فیک تصاویر بنانے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کی ایکس اے آئی نے گروک سے ویڈیو جنریشن اپ ڈیٹ کردی

گروک کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ اب امیج بنانے اور اس میں ترمیم کی سہولت صرف ادائیگی کرنے والے صارفین تک محدود کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟