اسپارکو کا اہم سنگِ میل، پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ مکمل

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) نے پاکستان کے ہیومن اسپیس فلائٹ پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے خلاباز امیدواروں کے انتخاب کا ثانوی مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی اسکریننگ پاکستان میں مکمل ہونے کے بعد 2 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، جنہوں نے چین کے ایسٹروناٹس سینٹر (ACC) میں بین الاقوامی انسانی خلائی پرواز کے معیار کے مطابق طبی، نفسیاتی اور صلاحیتی ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیے۔

6 ماہ کی جدید تربیت

شارٹ لسٹ ہونے والے دونوں امیدوار چین کے ایسٹروناٹس سینٹر میں 6 ماہ کی جدید خلاباز تربیت حاصل کریں گے۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد ایک امیدوار کو چینی اسپیس اسٹیشن (CSS) پر خلائی مشن کے لیے منتخب کیا جائے گا، جو اکتوبر یا نومبر 2026 میں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان کا خلائی میدان میں بڑا قدم، جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ

پاک چین خلاباز تعاون معاہدہ

یہ پیشرفت فروری 2025 میں طے پانے والے پاک چین ’ایسٹروناٹ کوآپریشن ایگریمنٹ‘ کے تحت عمل میں آئی، جس پر وزیرِاعظم پاکستان کی قیادت اور وژن میں دستخط کیے گئے تھے۔ بیان کے مطابق وزیرِاعظم کی بھرپور سرپرستی اور حمایت نے پاکستان کو انسانی خلائی پرواز کے اس تاریخی پروگرام کا حصہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

چین کی خصوصی حمایت

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ منصوبہ چین کی حکومت کی مضبوط حمایت کا بھی عکاس ہے، جس نے پاکستان کو اپنے خلاباز پروگرام میں پہلا غیر ملکی شراکت دار منتخب کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں