دہشتگرد کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے، ہماری قوم اور افواج میں دہشتگردوں کو ختم کرنے کی ہمت ہے، رانا ثنااللہ

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی بلوچستان کو علیحدہ کرنا چاہتا ہے تو اس بات پر مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں؟

مزید پڑھیں: ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر کے پیچھے پی ٹی آئی ہے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پوری قوم کی سوچ اس حوالے سے کلیئر ہونی چاہیے کہ ہماری قوم اور افواج میں دہشتگردوں کو ختم کرنے کی ہمت ہے۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس سے پہلے بھی ملک میں دہشتگردی کی یہی صورتحال تھی، اور تب کہا جاتا تھا کہ ان میں کچھ اچھے لوگ بھی ہیں ان سے بات کی جائے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ اے پی ایس واقعے کے بعد دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوا اور پھر ملک ایسے عناصر سے پاک ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری بدقسمتی ہے کہ اس کے بعد ایک بار پھر دہشتگردوں کو لا کر ملک میں بسایا گیا جس کا خمیازہ پوری قوم آج بھگت رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ’یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے‘، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اسلام آباد میں خود کش دھماکے کی مذمت

مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ نے مزید کہاکہ اب ہر صورت ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیاجائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں