بنگلہ دیش کے لیے آئندہ ہفتہ اہم، شفاف اور پرامن ووٹنگ یقینی بنانا چیلنج ہوگا، چیف ایڈوائزر محمد یونس

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتہ انتہائی اہم ثابت ہوگا کیونکہ ملک 12 فروری کو ہونے والے قومی پارلیمانی انتخابات کی تیاری کر رہا ہے۔

ہفتے کے روز جمنہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد یونس نے کہا کہ اب تک انتخابی تیاریوں کا مرحلہ بہت اچھے انداز میں مکمل کیا گیا ہے، تاہم اصل چیلنج شفاف اور پُرامن ووٹنگ کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے وفد کی چیف ایڈوائزر سے ملاقات، آئندہ انتخابات پر گفتگو

انہوں نے کہا کہ ہم اب تک کی تیاریوں سے بہت مطمئن ہیں، اب ہماری اصل ذمہ داری یہ ہے کہ ووٹنگ کا عمل ہموار اور پُرامن انداز میں مکمل ہو، اس لیے آئندہ ہفتہ نہایت اہم ہوگا۔ اجلاس میں مجموعی انتخابی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

بعد ازاں چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محمد یونس کے مطابق ملک بھر میں انتخابی مہم پُرسکون اور تہوار جیسی فضا میں جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ذاتی حملوں اور نازیبا زبان سے گریز کر رہی ہیں، جو بنگلہ دیش کی ماضی کی سیاسی روایت کے برعکس ایک مثبت پیش رفت ہے۔ یہ تبدیلی ملک کی سیاسی تاریخ اور جمہوری کلچر کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش عام انتخابات: نوجوان امیدواروں کی بھرمار، پرانی سیاست کا توازن بدلنے لگا

عبوری حکومت نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انداز میں کرائے جائیں گے اور نتائج کے بعد اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟

مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب، پاسدارانِ انقلاب اور مسلح افواج کیجانب سے وفاداری کا اعلان

ایران سے جنگ میں ساتواں امریکی فوجی ہلاک

ایران کے نیا سپریم لیڈر: ووٹنگ مکمل، ’مجتبیٰ خامنہ ای‘ کا انتخاب یقینی

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کا اوورسیز کمیونٹی کو صبر و تحمل کا پیغام

ویڈیو

مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب، پاسدارانِ انقلاب اور مسلح افواج کیجانب سے وفاداری کا اعلان

ڈیجیٹل میڈیا کا بڑا نام وی نیوز کے تین سال مکمل

ہمت، شفقت اور طاقت کا استعارہ، پاکستان کی بہادر خواتین

کالم / تجزیہ

منٹو کا ادب اور اشفاق احمد کا ’زاویہ‘

توانائی کا ممکنہ عالمی بحران اور اس سے بچت کی صورت

ہم احتجاج میں اپنے ملک کو نقصان کیوں پہنچاتے ہیں؟