پریتی زنٹا کی عامر خان کی پروڈکشن کے تحت انڈسٹری میں شاندار واپسی

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی سپر اسٹار عامر خان کی پروڈکشن کمپنی نے بالآخر اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے بعد شاندار واپسی کا اعلان کردیا ہے، جو تقریباً 8 سال کے وقفے کے بعد کسی بڑی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

عامر خان پروڈکشنز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کی آنے والی پیریڈ ڈرامہ فلم ’لاہور 1947‘13 اگست 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پریتی زنٹا نے ایک بار پھر مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

اعلان کے مطابق یہ فلم پہلی بار سنی دیول، ہدایتکار راجکمار سنتوشی اور پروڈیوسر عامر خان کو ایک ساتھ لے کر آرہی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سنی دیول اور پریتی زنٹا کے علاوہ شبانہ اعظمی، ابھیمنیو سنگھ، کرن دیول اور علی فضل بھی شامل ہیں۔

فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے، جبکہ گیت جاوید اختر نے لکھے ہیں۔ مکالمے راجکمار سنتوشی اور اصغر وجاہت نے تحریر کیے ہیں۔ سینماٹوگرافی کے فرائض سنتوش سیون انجام دے رہے ہیں جبکہ ایڈیٹنگ کی ذمہ داری شیام سالگونکر کے سپرد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’خوشی ہے کہ ششانک سنگھ ہمارے اسکواڈ کا حصہ ہیں‘، پریتی زنٹا کی فرنچائز نے وائرل ویڈیو پر وضاحت جاری کر دی

لاہور 1947 پریتی زنٹا کا 2026 کا سب سے بڑا پراجیکٹ قرار دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ 51 سالہ اداکارہ آخری بار 2018 میں ایکشن کامیڈی فلم بھیاجی سپرہٹ میں نظر آئی تھیں جبکہ 2014 میں فلم ہیپی اینڈنگ میں سیف علی خان کے ساتھ مختصر کردار ادا کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ