کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت کا بل سینیٹ سے منظور

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں کتابوں اور تعلیمی مواد پر پلاسٹک ریپنگ پر پابندی عائد کرنے والا بل منظور کر لیا۔

یہ بل پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کتابوں پر پلاسٹک کور کی روک تھام کا بل سینیٹ کمیٹی سے متفقہ منظور

سینیٹر شیری رحمان نے بل کی حمایت میں کہاکہ پلاسٹک ہمارے شہروں، دریاؤں اور برساتی نالوں کو بند کر رہا ہے، اور کتاب کو پلاسٹک میں لپیٹنا ماحول کے لیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا میں ہر سال 430 ملین ٹن پلاسٹک پیدا ہوتا ہے، جس میں سے صرف 9 فیصد ری سائیکل ہوتا ہے، جبکہ پاکستان میں سالانہ 30 ملین ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، مگر صرف 1 فیصد ری سائیکل ہوتا ہے۔

شیری رحمان نے کہاکہ پاکستان میں ہر سال 55 ارب پلاسٹک بیگز استعمال ہوتے ہیں اور ساحلی علاقوں میں زیادہ تر کچرا پلاسٹک پر مشتمل ہوتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیاکہ پلاسٹک خوراک کی صورت میں انسانی جسم میں داخل ہو رہا ہے اور اس کے صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہاکہ سینیٹ کے ارکان پہلے ہی شیشے کی بوتلیں استعمال کر کے مثال قائم کر چکے ہیں اور اب اس بل کے ذریعے ماحول دوست متبادل کو فروغ دینے اور قومی سطح پر ذمہ دارانہ رویے کا پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پلاسٹک پیراسیٹامول میں تبدیل، سائنسدانوں نے بیکٹیریا سے دہرا کام لے لیا

شیری رحمان نے کتاب فروشوں اور بک اسٹورز سے اپیل کی کہ وہ کتابوں کو پلاسٹک میں لپیٹنا بند کریں تاکہ ماحول کی حفاظت اور عوامی صحت کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم