مریم نواز نے شیخ زید اسپتال کوئٹہ میں بیگم کلثوم نواز کارڈیالوجی ونگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ میں شیخ زید اسپتال کوئٹہ میں بیگم کلثوم نواز پیڈز کارڈیالوجی ونگ کا سنگ بنیاد رکھا دیا ہے۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ شیخ زاہد اسپتال کوئٹہ میں بیگم کلثوم نواز پیڈز کارڈیالوجی ونگ کا سنگ بنیاد رکھنا ایک نیک اور قابلِ تحسین اقدام ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لیے ایک فراخدلانہ تحفہ ہے۔ اس منصوبے سے بالخصوص معاشی طور پر نادار اور کمزور طبقے کے افراد کو اپنی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صوبے میں صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور طبی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو عوام دوست سوچ اور عملی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شیخ زاہد ہسپتال کوئٹہ میں بیگم کلثوم نواز پیڈز کارڈیالوجی ونگ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمنٹرینز، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف سے بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات میں کیا کچھ طے پایا؟

گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم اپنے خیر خواہوں کی ہمدردی اور بشر دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس خصوصی تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بے شمار مریضوں کے لیے راحت کا باعث بنے گا اور مقامی مخیر حضرات کو بھی غریب اور نادار افراد کی بے لوث خدمت کے لیے ترغیب دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے