ایران کسی بھی جوہری تصدیق کے لیے تیار، ایٹمی ہتھیار نہیں چاہتے، صدر مسعود پزشکیان

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے جوہری پروگرام کی کسی بھی قسم کی تصدیق کے لیے تیار ہے کیونکہ تہران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں ہے۔

اسلامی انقلابِ ایران کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے ساتھ مذاکرات میں میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایران کا اعلان

’ہم یہ بات بارہا واضح کر چکے ہیں اور کسی بھی قسم کی تصدیق کے لیے تیار ہیں۔‘

انقلاب ایران کی سالگرہ امریکا کی جانب سے فوجی دھمکیوں کے پس منظر میں منائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے بعد بھی ایران اس معاملے پر ’غیر ضروری اور حد سے بڑھے ہوئے مطالبات‘ تسلیم نہیں کرے گا۔

دارالحکومت تہران کے آزادی اسکوائر میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ایران حد سے بڑھے ہوئے امریکی مطالبات کے سامنے نہیں جھکے گا۔

مزید پڑھیں: ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا سے بالواسطہ مذاکرات، عمان کی ثالثی میں مسقط میں اہم پیشرفت

’ہمارا ایران جارحیت کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، تاہم ہم خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پوری قوت سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں