بنگلہ دیش کے انتخابات: اقوامِ متحدہ کا خواتین کی سلامتی اور مؤثر شرکت یقینی بنانے پر زور

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

اقوامِ متحدہ نے بنگلہ دیشی حکام پر زور دیا ہے کہ جاری انتخابی عمل کے دوران خواتین کی سلامتی، وقار اور بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ عالمی ادارے نے کہا ہے کہ شفاف اور جامع انتخابات کے لیے ایسا ماحول ضروری ہے جہاں خواتین ووٹرز، امیدوار اور پولنگ عملہ بلا خوف و خطر اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: الیکشن سے ایک روز قبل جماعت اسلامی رہنما سے ایئرپورٹ پر 74 لاکھ ٹکا نقد رقم برآمد

انتخابات سے قبل جاری بیان میں اقوامِ متحدہ نے واضح کیا کہ خواتین کو دھمکی، تشدد یا ہراسانی کے خوف کے بغیر ووٹ ڈالنے اور انتخاب لڑنے کا مکمل حق حاصل ہونا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا کہ مساوی شرکت جمہوری طرزِ حکمرانی اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔

اقوامِ متحدہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور الیکشن حکام کو ہدایت کی کہ وہ پولنگ اسٹیشنز اور انتخابی مہم کے دوران بالخصوص خواتین کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کریں اور محفوظ ماحول کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش الیکشن کمیشن کا غیر معروف این جی او کو دیے گئے مبصر کارڈز معطل کرنے کا فیصلہ

عالمی ادارے نے بنگلہ دیش میں جمہوری اداروں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی بامعنی نمائندگی سیاسی نظام کی ساکھ اور معاشرتی استحکام کو مضبوط بناتی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں اس وقت ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات کے ساتھ انتخابات کا عمل جاری ہے اور سیاسی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا، پرویز اقبال لوہسر

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی