ٹی 20 ورلڈ کپ:گورنر سندھ کا میچ جیتنے پر ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام اور ہزاروں کلو مٹھائی تقسیم کرنے کا اعلان

اتوار 15 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم میچ جیتی تو واپسی پر خود لینے ایئرپورٹ جاؤں گا، اور 3 من پھولوں کی بارش کردوں گا۔

انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کے جیتنے کی خوشی میں 3 ہزار کلو مٹھائی پورے شہر میں تقسیم کروں گا۔

واضح رہے ٹی20 ورلڈ کپ کا اہم ٹاکرا سری لنکا میں جاری ہے، جہاں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان نے کہاکہ آج کے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ہم بھارت کے خلاف کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اندازہ ہے کہ اس طرح کی پچز پر کیسے کھیلنا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کے خلاف مقابلے کے لیے تیار ہیں، قومی کپتان سلمان علی آغا پرعزم

ادھر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارت کے خلاف میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے ٹیم کو اعتماد کے ساتھ کھیلنے اور اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں