طارق رحمان کی سیاسی سرگرمیاں تیز، این سی پی کنوینر ناہید اسلام سے ملاقات

اتوار 15 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین اور متوقع وزیرِاعظم کے امیدوار طارق رحمان نے اتوار کی شب نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے کنوینر ناہید اسلام کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں پارٹی کے سینئر رہنما بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں:طارق رحمان کی امیر جماعت اسلامی سےملاقات، مثبت سیاسی تعلقات کو فروغ دینے پر زور

وی نیوز کے نمائندے کے مطابق بی این پی کے میڈیا سیل نے بتایا کہ طارق رحمان رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ناہید اسلام کے گھر پہنچے۔ ملاقات کے دوران بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر اور قائمہ کمیٹی کے رکن نذرالاسلام خان بھی موجود تھے۔

این سی پی کی جانب سے ناہید اسلام کے ہمراہ اختر حسین اور سارجس عالم شریک ہوئے۔ ملاقات کے فوری بعد گفتگو کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اس سے قبل شام تقریباً 7 بج کر 10 منٹ پر طارق رحمان نے ڈھاکا کے بشندھرا رہائشی علاقے میں جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کے امیر شفیق الرحمان کی رہائش گاہ پر بھی ملاقات کی تھی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق مختلف جماعتوں کے قائدین سے یہ ملاقاتیں ملکی سیاست میں ممکنہ اتحاد یا آئندہ انتخابی حکمت عملی کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہیں، تاہم دونوں نشستوں میں ہونے والی بات چیت کی نوعیت کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی