ہیلتھ سروسز اکیڈمی اور خواتین کے تحفظ کے معاملے میں افواہوں کی تردید، ایوانِ صدر کی وضاحت جاری

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی سے متعلق کارروائی اور کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے لیے وفاقی محتسب کے فیصلے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

صدرِ پاکستان کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب کے حکم کے خلاف ایک درخواستِ نظرثانی ایوانِ صدر کو موصول ہوئی ہے۔ وفاقی محتسب ادارہ اصلاحات ایکٹ 2013 کی دفعہ 14(2) کے تحت ایسی درخواست دائر ہونے پر متعلقہ حکم پر عمل درآمد 60 دن کے لیے خودکار طور پر روک دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو ترک صدر کی جانب سے ترکیہ آنے کی آفر کی خبریں، حکومت نے تردید کر دی

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قانونی کارروائی صرف قانون کے تقاضوں کے تحت عمل میں لائی جاتی ہے اور اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ متعلقہ فرد کو الزامات سے بری قرار دے دیا گیا یا حتمی طور پر ریلیف مل گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ مکمل سرکاری ریکارڈ متعلقہ فورم سے طلب کر لیا گیا ہے تاکہ اسے دیکھنے کے بعد معاملہ مجاز اتھارٹی کے سامنے قانون کے مطابق فیصلہ کے لیے پیش کیا جا سکے۔ صدرِ پاکستان آئین اور ملکی قوانین کے مطابق ہی اقدامات کرنے کے پابند ہیں۔

ایوانِ صدر نے عوام اور میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں قیاس آرائی اور افواہوں سے گریز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں بڑی پیشرفت، نیا معاہدہ طے پاگیا

پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘لیک اونٹاریو’ کا نام بدل کر ‘لیک امریکا’ رکھنے کا انتظامی حکمنامہ جاری

ویڈیو

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

امریکی سی آئی اے چیف کے خفیہ دورۂ ماسکو پر دُنیا میں ہلچل، روس کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ