بنگلہ دیش ایئرلائنز کے چیئرمین عہدے سے فارغ، وجہ کیا بنی؟

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش ایئر لائن کے چیئرمین شیخ بشیر الدین کو حکومتِ بنگلہ دیش نے ان کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق شیخ بشیر الدین بیک وقت قومی فضائی کمپنی کے چیئرمین اور وزارتِ شہری ہوا بازی و سیاحت کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطے بحال، بیمان ایئرلائن کی پرواز کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی

بدھ کے روز وزارت ہوابازی اور سیاحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ بنگلہ دیش بیمان منسوخ شدہ بنگلہ دیش بیمان آرڈر 1972 کی بحالی و ترمیم ایکٹ 2023 کی متعلقہ شقوں کے تحت کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ شیخ بشیر الدین کو ان کی خواہش کے مطابق چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور: علامہ اقبال اسکالرشپ کے تحت 45 بنگلہ دیشی طلبا کراچی پہنچ گئے

اس سے قبل پیر 16 فروری کو انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا، جسے منظوری کے لیے چیف ایڈوائزر کے دفتر ارسال کر دیا گیا تھا۔

شیخ بشیر الدین کو گزشتہ برس 26 اگست کو معید چوہدری کی جگہ بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ