پاکستان کا صبر لامحدود نہیں، اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کے تحت افغانستان کو جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ طاہرحسین اندرابی نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے باجوڑ پر حملے کے حوالے سے افغان حکومت کو ڈی مارش کیا ہے۔

پاکستان کا صبر لامحدود نہیں، اور ہم اپنے لوگوں کو مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کے تحت افغانستان کو جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغان سرزمین سے دراندازی بند کی جائے، کشیدگی نہیں چاہتے، ترجمان دفترِ خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی اور اس کے افغان تانے بانے جس کی تصدیق اقوام متحدہ رپورٹ میں کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی سطح پر ہم بات چیت بھی کرتے رہتے ہیں۔ سینکشنز کمیٹی میں بات چیت چلتی رہتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اس وقت غزہ بورڈ آف پیس میں شرکت کے لئے نیویارک میں ہیں۔ غزہ پیس بورڈ میں شمولیت سے قبل پاکستان نے بہت احتیاط سے ساری چیزوں کو دیکھا، اسرائیل کی شمولیت ہمارا میٹر آف کنسرن نہیں، ہم غزہ میں امن اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے بارے میں بھی بورڈ آف پیس اجلاس میں بات ہوگی۔

طاہرحسین اندرابی نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم کی ملاقات ہوگی یا نہیں، اس بارے میں معلوم نہیں۔ ایران امریکا مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور ڈپلومیسی کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 3 پاکستانی فوجیوں کی افغان قید سے رہائی اور سعودی عرب کے حوالے کیے جانے کے معاملے پر ہمیں ابھی تک کنفرمیشن کا انتظار ہے۔ پاکستان اپنے دوست ممالک کی جانب سے افغان طالبان رجیم کو دہشتگردی کے خلاف یاددہانی کرائے جانے کے عمل کو مثبت طریقے سے دیکھتا ہے، لیکن سعودی حکومت باقاعدہ ثالثی نہیں کروا رہی۔

مزید پڑھیں:افغانستان، دہشتگردی اور پاکستان کی سفارتی حکمت عملی

ترجمان کا کہنا تھا کہ عرب اسلامی ممالک افغانستان کے ساتھ جو بات چیت کرتے ہیں ہم اس کی قدر کرتے ہیں خاص طور پر جب وہ افغان طالبان رجیم کو کہتے ہیں کہ افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ سارک کو بھارت نے غیر مؤثر بنایا ہوا ہے۔ بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے پیش کش کی ہے کہ وہ سارک کے حوالے سے کام کریں گے۔ بھارت کی موجودہ حکومت کی وجہ سے بھارت دہشتگردی کا مرکز بن گیا ہے۔ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے نتائج ہوں گے جو اسے فیس کرنا پڑیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟