محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم و غیر رجسٹرڈ تنظیموں کی فہرست جاری کر دی

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی تازہ فہرست جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی مالی معاونت فراہم کرنا جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبے میں 8 ہزار سے زائد این جی اوز کو رجسٹر کیا جا چکا، محکمہ داخلہ پنجاب کے اجلاس میں بریفنگ

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق شہری غیر رجسٹرڈ اور کالعدم خیراتی اداروں کو زکوٰۃ، خیرات اور عطیات ہرگز نہ دیں۔ دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کی معاونت کرنے والے افراد قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں فلاحی و خیراتی اداروں کے لیے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازمی ہے لہٰذا شہری اپنی زکوٰۃ اور عطیات صرف کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو ہی دیں۔

تمام رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق ان کے سرٹیفکیٹ پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ شہری اس امر کو یقینی بنائیں کہ ان کی امداد دہشتگردوں کے بجائے مستحق افراد تک پہنچ رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق کالعدم تنظیموں میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان لبریشن آرمی، داعش، جماعت الاحرار، جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، تحریک لبیک پاکستان سمیت دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔ مکمل فہرست محکمہ داخلہ پنجاب اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے۔

مزید پڑھیے: قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو ہرگز نہ دیں، محکمہ داخلہ پنجاب کا انتباہ

شہری کسی بھی کالعدم تنظیم کی جانب سے چندہ جمع کرنے کی اطلاع ٹال فری نمبر 0800-11111 یا ہیلپ لائن 042-99213871 پر دیں، جبکہ رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق کے لیے پنجاب چیریٹی کمیشن کے واٹس ایپ نمبر 0313-4995564 پر 24 گھنٹے پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دھوکہ دہی، دہشتگردی یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی