ٹی20 ورلڈ کپ سپر8 مرحلہ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

ہفتہ 21 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، تاہم بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہے۔

میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور عثمان طارق شامل ہیں۔

واضح رہے کہ میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مقرر نہیں کیا گیا۔ 5 اوورز کا میچ ہونے کے لیے 9 بج کر46منٹ تک میچ شروع ہونا لازمی ہے۔

اگر بارش کی وجہ سے دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز 5 اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ قرار دیا جائے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ کی تاریخ میں ایک طویل اور سنسنی خیز رقابت موجود ہے، اور اس بار بھی داؤ پر بہت کچھ لگا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ یہ مقابلہ نہایت سخت اور اعصاب شکن ثابت ہوگا، کیونکہ دونوں سائیڈز صلاحیت اور کارکردگی کے اعتبار سے ایک دوسرے کے قریب سمجھی جاتی ہیں۔

ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا 50واں آمنا سامنا ہوگا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مختصر ترین فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ کس قدر متوازن رہا ہے۔ اب تک کھیلے گئے 49 میچز میں پاکستان نے 24 جبکہ نیوزی لینڈ نے 23 فتوحات حاصل کی ہیں، جب کہ دو مقابلے برابر رہے۔

یہ اعداد و شمار دونوں ٹیموں کے درمیان فتح و شکست کے نہایت معمولی فرق کی عکاسی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور