بنگلہ دیش نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ کا آغاز، نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے قوانین سخت

اتوار 22 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے 64 ٹیموں پر مشتمل نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ کے لیے عمر اور رہائشی قوانین مزید سخت کر دیے ہیں تاکہ مقابلے کا معیار بہتر بنایا جا سکے۔

اتوار سے شروع ہونے والے 2 درجوں پر مشتمل 50 اوورز کے اس ٹورنامنٹ میں اب کسی بھی ٹیم کو 30 سال سے زیادہ عمر کے 4 سے زیادہ کھلاڑی میدان میں اتارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی سربراہ جے شاہ ایشیائی کرکٹ بورڈز میں قربت بڑھانے کی تدابیر کر رہے ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ باڈی کا دعویٰ

اس اقدام کا مقصد بڑی عمر کے کھلاڑیوں کی شرکت کی حوصلہ شکنی اور انڈر 23 ٹیلنٹ کی منظم تیاری کو فروغ دینا ہے۔

نئے قواعد کے تحت ٹیمیں اپنے ضلع سے باہر کے زیادہ سے زیادہ 3 کھلاڑی شامل کر سکیں گی، جس سے ماضی کی اس روایت کا خاتمہ ہو گیا ہے جس میں بعض اوقات مکمل اسکواڈ غیر مقامی کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتا تھا۔

ٹورنامنٹ میں 32، 32 ٹیموں کے 2 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ترقی و تنزلی کا نظام بھی نافذ ہوگا۔ ٹاپ درجے کے گروپ فاتحین اپریل 2026 میں ہونے والے 3 روزہ مقابلوں میں شرکت کریں گے جبکہ نچلی 8 ٹیموں کو ریلیگیشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے بورڈ نے 16 مقامات پر کوچز تعینات کیے ہیں جو خصوصی اسکاؤٹنگ پروگرام کے تحت کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کے فیصلوں کی وجہ سے کرکٹ میں بڑھتی ہوئی تقسیم پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی تشویش

دوسری جانب پیشہ ورانہ معیار بہتر بنانے کی کوششوں کے باوجود بنیادی سہولیات کے مسائل بھی سامنے آئے۔ افتتاح سے قبل چندپور کی ٹیم سامان سمیت آٹو رکشہ میں سفر کر رہی تھی کہ راستے میں حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک کھلاڑی زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ ملکی کرکٹ کے انفراسٹرکچر سے متعلق چیلنجز کی نشاندہی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں