پی ایس ایل 11: راولپنڈی فرنچائز کا نیا نام ’پنڈیز‘ رکھ دیا گیا

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل راولپنڈی فرنچائز نے اپنے نئے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ فرنچائز کو اب ’پنڈیز‘ کے نام سے جانا جائے گا۔

یہ اعلان 25 سیکنڈ کی ایک ویڈیو کے ذریعے کیا گیا جس میں شہر کے معروف مقامات کو نمایاں کیا گیا اور پس منظر میں پرجوش موسیقی شامل تھی۔ ویڈیو کے ساتھ پیغام دیا گیا کہ ٹیم بااعتماد، چیلنج قبول کرنے والی اور کھیل کا انداز بدلنے کے لیے تیار ہے۔ ساتھ ہی فرنچائز نے جلد آفیشل لوگو جاری کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا، بیس پرائس بھی طے

راولپنڈی فرنچائز کو حال ہی میں ولی ٹیکنالوجیز نے لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ہونے والی نیلامی میں 2 ارب 45 کروڑ روپے میں حاصل کیا تھا۔ کمپنی کے مالک احسن طاہر نے فرنچائز کو راولپنڈی سے منسوب کرتے ہوئے نیا نام دینے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ یہ فرنچائز پہلے ’ملتان سلطانز‘ کے نام سے جانی جاتی تھی، تاہم سابق مالک علی ترین نے گزشتہ سیزن کے بعد ملکیت کا معاہدہ تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے عارضی طور پر فرنچائز کے معاملات سنبھالے۔

بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ 11ویں ایڈیشن کے لیے بورڈ انتظامی امور کی نگرانی کرے گا، تاہم بعد ازاں فرنچائز کو دوبارہ نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:پی سی بی نے ملتان سلطانز کی ملکیت کے حقوق کے لیے بولیاں طلب کر لیں

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس دوران 2 نئی فرنچائزز بھی شامل کی گئی ہیں، جن میں ’حیدرآباد ہیوسٹن کنگزمین‘ اور ’سیالکوٹ اسٹالینز‘ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا سے نکال کر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ گروپ میں شامل کیوں کیا؟

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار