ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری، پاک بھارت میچ کب متوقع؟

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 14 جون کو ایڈگ باسٹن میں کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ انگلینڈ میں 12 جون سے 5 جولائی تک منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری کوشش ہے کہ مستقبل میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان میں منعقد ہو، محسن نقوی

10 ویں ایڈیشن میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 33 میچز 7 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گےجس کا فائنل 5 جولائی کو مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔

میزبان انگلینڈ ٹورنامنٹ کا آغاز 12 جون کو سری لنکا کے خلاف ایڈگ باسٹن میں کرے گا جہاں 2 دن بعد پاکستان اور بھارت کا زبردست مقابلہ بھی کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی گروپ تفصیلات

پاکستان کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے جہاں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، ساؤتھ افریقہ، بنگلہ دیش اور پہلی بار حصہ لینے والی نیدرلینڈز ٹیم بھی موجود ہے۔

نیدرلینڈز نے نیپال میں منعقدہ گلوبل کوالیفائر کے ذریعے کوالیفائی کیا اور وہ اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔

مزید پڑھیے: بھارت کو ویمنز کرکٹ ورلڈکپ جتوانے کے بعد کرنٹی گاؤڈ اپنے والد کو انصاف دلوانے کے قریب پہنچ گئیں

گروپ بی میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔ آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ نے بھی کوالیفائر کے ذریعے جگہ بنائی۔

سیمی فائنل اور فائنل

ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 30 جون اور 2 جولائی کو دی اوول میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل لارڈز گراؤنڈ میں 5 جولائی کو ہوگا۔

پاکستان کا میچ شیڈول

14 جون: پاکستان بمقابلہ بھارت، ایڈگ باسٹن

17 جون: پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ، ایڈگ باسٹن

20 جون: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، ہیمپ شائر بول

23 جون: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، ہیڈنگلے

27 جون: پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز، برسٹل

یہ میچز گروپ مرحلے میں سب سے زیادہ متوقع اور دلچسپ مقابلے ہوں گے خاص طور پر پاکستان اور بھارت کا میچ شائقین کے لیے دلچسپی کا مرکز ہوگا۔

اہم وینیوز میں ایڈگ باسٹن، ہیمپ شائر بول، ہیڈنگلے، لارڈز، اولڈ ٹریفورڈ، برسٹل اور دی اوول شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: 6 کروڑ  ناظرین کے ساتھ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ

تمام ٹیمیں اور شائقین اس عالمی ایونٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جس میں دنیا کی بہترین خواتین کرکٹرز حصہ لیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘