ہیری بروک نے ہم سے میچ چھین لیا، سلمان علی آغا

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8 میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم نے بیٹنگ کا اچھا آغاز کیا، لیکن اختتام اچھا نہیں کرسکے، ہیری بروک نے ہم سے میچ چھین لیا۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات کریڈٹ مخالف کھلاڑیوں کو دینا پڑتا ہے، ہیري بروک نے شاندار بیٹنگ کی جبکہ پاکستان کا اسکور کچھ کم ثابت ہوا، جس کے بعد بروک نے میچ کا رخ مکمل طور پر بدل دیا۔ ان کے مطابق پاکستانی بولرز نے بھرپور کوشش کی، لیکن بروک نے پورے میدان میں بہترین شاٹس کھیل کر چیلنج بڑھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: اگر مگر کا کھیل شروع، انگلینڈ سے شکست کے بعد پاکستان اب کیسے سیمی فائنل میں جا سکتا ہے؟

سلمان آغا نے صاحبزادہ فرحان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پورے ورلڈ کپ میں عمدہ بیٹنگ کی، تاہم دیگر بیٹرز توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے، جو ایسے بڑے ٹورنامنٹس میں کبھی کبھار ہوجاتا ہے۔

انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ ابتدائی وکٹیں لینے کے لیے مشہور ہیں اور اس میچ میں بھی انہوں نے یہی کردار ادا کیا۔

کپتان نے مزید کہا کہ عثمان طارق نے بھی دباؤ کے باوجود 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد نواز کے 19ویں اوور کے بعد ایک وقت ایسا لگا کہ شاید میچ میں واپسی کا موقع بن سکتا ہے، اور ٹیم نے آخری لمحے تک جیت کی امید برقرار رکھی۔

’سیمی فائنل تک پہنچنا خوش آئند ہے اور ٹیم اب نیوزی لینڈ کے خلاف اگلے میچ پر توجہ دے گی‘

اس موقع پر انگلینڈ کے کپتان ہیري بروک نے کہا کہ انہیں نمبر 3 پر بیٹنگ کے لیے بھیجنے کا فیصلہ میچ سے پہلے کیا گیا، جو ٹیم مینجمنٹ کی حکمت عملی کا حصہ تھا۔ ان کے مطابق ٹیم نے حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے اور جرات مندانہ فیصلے کرنے پر بات کی تھی، اور زیادہ سے زیادہ گیندوں کا سامنا کرنا ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلہ: انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

انہوں نے پاکستان ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ایک مضبوط حریف ہوتا ہے اور اس کی ٹیم میں عالمی معیار کے کھلاڑی موجود ہیں، اس لیے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرنا اہم تھا۔

اپنی سنچری پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی کارکردگی سے زیادہ ٹیم کو فتح دلانے پر خوش ہیں، کیونکہ ابتدا میں ٹیم مشکل صورتحال سے دوچار تھی، تاہم بعد میں اہم شراکت داریوں نے ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!