باجوڑ میں افطار کے وقت پولیس پر حملہ، 4 اہلکار شہید، 2 زخمی

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کے 4 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ حملہ افطار کے وقت تھانہ خار کی حدود بوائی کلی میں پیش آیا، جہاں خصوصی گشت پر مامور ابابیل اسکواڈ کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق اہلکار معمول کی گشت مکمل کرکے نوائی کلے بازار سے باجوڑ پولیس لائنز واپس جا رہے تھے اور ان کی ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے والا تھا کہ اسی دوران گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی آئی خان: گنڈاپور گروپ کے 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن

شہید ہونے والوں میں یار زادہ، داؤد خان، عمران خان اور سراج خان شامل ہیں، جبکہ ارشاد خان اور عزیزالرحمان زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم آخری اطلاعات تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ دنوں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ روز کوہاٹ میں پولیس پر حملے میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوئے تھے، جبکہ اس سے قبل کرک میں ایف سی اور ایمبولینس پر حملوں کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار