اسمگل شدہ اور زائدالمیعاد غیر ملکی سگریٹ ری پیک کرکے ملک بھر میں فروخت ہونے کا انکشاف

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمباکو کے شعبے میں ایک بڑے اسکینڈل کا سراغ لگایا ہے، جس میں مبینہ طور پر زائدالمیعاد اور اسمگل شدہ غیر ملکی برانڈز کے سگریٹ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون (ای پی زیڈ) کی سہولت کے تحت ری پیک کرکے مقامی مارکیٹ میں فروخت کیے جا رہے تھے۔

مزید پڑھیں: چند گھنٹے سگریٹ کے بغیر رہ کر یہ نشہ ہمیشہ کے لیے چھوڑا جا سکتا ہے، مگر کیسے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اسکیم سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ایف بی آر کی انفورسمنٹ ٹیموں نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم کمپنی میسرز پائنئیر ٹوبیکو اینڈ ٹریڈنگ کمپنی پر چھاپہ مار کر قریباً 45 لاکھ اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ برآمد کیے۔

برآمد شدہ برانڈز میں فلپ مورس انٹرنیشنل کا مارلبورو اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے زیرِ ملکیت بینسن اینڈ ہیجز سمیت دیگر برانڈز شامل ہیں۔ بڑی مقدار میں سگریٹ فلٹرز، ایسیٹیٹ ٹو، سگریٹ پیپر اور زائدالمیعاد شیشہ فلیورز بھی قبضے میں لیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بلیک مارکیٹ سے انتہائی کم قیمت پر خریدے گئے زائدالمیعاد سگریٹ پاکستان اسمگل کرکے ای پی زیڈ میں ری پیک کیے جاتے اور مبینہ طور پر ان کی اصل تیاری کی تاریخ اور تفصیلات چھپا کر مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا۔ سگریٹ کی عمومی میعاد 3 سے 6 ماہ ہوتی ہے، جس کے بعد تمباکو خشک ہو کر کیمیائی تبدیلیوں کا شکار ہو جاتا ہے اور صحت کے لیے مزید مضر بن سکتا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ای پی زیڈ مراعات، جن کے تحت درآمد و برآمد پر کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوتا ہے، کا غلط استعمال کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار سے نہ صرف مقامی ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی ہوئی بلکہ قومی معیشت اور صحت عامہ کو بھی شدید خطرات لاحق ہوئے۔

مزید پڑھیں: آر ٹی او پشاور کی کارروائی، سب سے بڑی غیر قانونی سگریٹ فیکٹری سیل کردی

حکام کا کہنا ہے کہ زائدالمیعاد سگریٹ کی ری پیکنگ اور فروخت بیشتر ممالک میں غیر قانونی ہے، کیونکہ تمباکو مصنوعات پر لازمی وارننگز، ٹیکس اسٹیمپس اور مینوفیکچرر مارکنگ تبدیل کرنا جعلسازی اور صارفین کو دھوکہ دینے کے زمرے میں آتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جاپان بھارت ٹی 20 میچ میں امپائر کا یوٹرن، وائیڈ واپس لینے پر ہنگامہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں بھی پاک بھارت جنگ کا ذکر، شہباز شریف کو عظیم لیڈر قرار دیدیا

ابھیشیک شرما کا ان چاہا عالمی ریکارڈ: ’گولڈن ڈک‘ کے ’معرکے‘ میں شاداب و راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا

عطااللہ تارڑ کا خیبرپختونخوا حکومت سے 13 سال کا حساب لینے کا اعلان، ریڈیو پاکستان پشاور کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: امن و امان کے لیے استعمال ہونے والے کنٹینرز کے مالکان کو کرائے کی ادائیگی کا اعلان

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے