ٹیولپ صدیق کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس، بنگلہ دیشی عدالت کی منظوری

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے برطانوی رکن پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کے خلاف انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے، جو ملک کی اینٹی کرپشن کمیشن کی درخواست پر دیا گیا۔

یہ حکم جمعرات کو ڈھاکہ میٹروپولیٹن سینئر اسپیشل جج محمد صبیر فیض نے سنایا، جس کی تصدیق عدالت کے حکام نے کی۔

اینٹی کرپشن کمیشن کے مطابق، شیخ ریحانہ کی بیٹی اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی بھانجی ٹیولپ صدیق پر دارالحکومت ڈھاکہ کے مہنگے علاقے گلشن میں ایک اپارٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے سیاسی اثر و رسوخ کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اور بھانجی کو کرپشن کیس میں قید کی سزا

کمیشن نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ٹیولپ صدیق نے سابق وزیراعظم سے اپنے تعلقات کا ناجائز فائدہ اٹھایا، راجُک دارالحکومت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک قانونی افسر پر اثر انداز ہوئی، ایسٹرن ہاؤسنگ لمیٹڈ کی ملکیت والے فلیٹ پر قبضہ حاصل کیا اور بغیر ادائیگی کے غیر قانونی فوائد کے ذریعے یہ جائیداد حاصل کی۔

 اینٹی کرپشن کمیشن نے مزید دعویٰ کیا کہ ٹیولپ صدیق نے کیس درج ہونے سے پہلے بنگلہ دیش چھوڑ دیا اور ممکن ہے کہ تحقیقات سے متعلق شواہد کو ضائع کرنے کی کوشش کریں۔

اینٹی کرپشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ قانونی کارروائی کے لیے ٹیولپ صدیق کی موجودگی ضروری ہے، چونکہ وہ اس وقت بنگلہ دیش سے باہر ہیں، کمیشن نے ان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول ریڈ نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے بعد ازاں منظور کر لیا۔

مزید پڑھیں: حسینہ واجد کی بھانجی و برطانیہ کی فنانشل سروسز کی وزیر ٹیولپ صدیق نے استعفیٰ کیوں دیا؟

ٹیولپ صدیق برطانیہ کی حکمران لیبر پارٹی کی موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں اور وہ پہلے بھی بنگلہ دیش میں قانونی تحقیقات کا سامنا کر چکی ہیں، جن میں اسی جائیداد سے متعلق کیس کے سلسلے میں اس ماہ کی شروعات میں ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔

حالیہ عدالتی حکم کے بعد ٹیولپ صدیق یا ان کے نمائندوں کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم