اسحاق ڈار جدہ پہنچ گئے، او آئی سی اجلاس میں اہم شرکت متوقع

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی جدہ آمد پر اسلامی تعاون تنظیم میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر فواد شیر، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان عالمی تبدیلیوں کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی ڈھال چکا ہے، اسحاق ڈار

اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیرمعمولی اوپن اینڈڈ وزارتی اجلاس میں رکن ممالک کو درپیش تازہ علاقائی اور عالمی چیلنجز پر غور کیا جائے گا۔

اس ضمن میں پاکستان کی جانب سے اہم امور پر مؤقف پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کی زیر صدارت او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اس موقع پر مختلف رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعاون، امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اسحاق ڈار کا یہ دورہ مسلم دنیا کے اہم سفارتی فورم پر پاکستان کی مؤثر نمائندگی کے تناظر میں اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!