کیا ہمارے عدالتی فیصلے اب برطانوی سیاسی ہمدردیوں کے تابع ہوں گے؟

جمعرات 26 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گولڈ اسمتھ نے عمران خان کی جیل میں صحت اور حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر پاکستان سے بات کرے تاہم ایک سزا یافتہ کی قید کو عالمی سطح پر اچانک ’انسانی المیہ‘ کے طور پر پیش کیے جانے کے بعد سیاسی و سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زیک گولڈ سمتھ کا برطانیہ سے پاکستان پر عمران خان کے علاج کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

برطانیہ کے سابق وزیر اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے سابق برادر نسبتی زیک گولڈ اسمتھ کی جانب سے لندن کی پارلیمنٹ میں پاکستان کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے امداد روکنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں جس پر ناقدین نے اسے پاکستان کی عدالتی خودمختاری پر دباؤ ڈالنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

یہودی زیک گولڈ اسمتھ اسرائیلی مظالم کی پردہ پوشی، فلسطینیوں کی نسل کشی اور انہیں صفحہ ہستی سے مٹانے، مشرقِ وسطیٰ میں رجیم چینج کا داعی اور ایران کے خلاف جنگی بیانیے کا سخت حامی آج پاکستان کے خلاف میدان میں ہے۔

عمران خان کی بیماری اور بچوں سے نہ ملنے کی کہانی کو بنیاد بنا کر امداد روکنے کی دھمکی دینا،  یہ انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانا نہیں بلکہ پاکستان اور اس کی عدالتوں پر دباؤ ڈلوانا ہے۔

مدینے کی ریاست بنانے اور احتساب کا نعرہ لگانے والا آج بیرونی سہاروں کا محتاج دکھایا جا رہا ہے۔

عدالت کا فیصلہ ایک طرف، عالمی لابنگ دوسری طرف۔ سوال صرف ایک قیدی کا نہیں، پاکستان کی خودمختاری کا ہے۔

مزید پڑھیے: عمران خان جیل سے سہولیات نکالنے کی دھمکی دیتا تھا مگر نواز شریف کہتا ہے کہ ایک کے بجائے 2 اے سی لگادو، مریم نواز

گولڈ اسمتھ نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی جیل میں صحت اور حالات پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو اہل خانہ اور ڈاکٹروں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر پاکستان سے بات کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد پر نظرثانی کا عندیہ بھی دیا۔

دوسری جانب پاکستان میں مختلف حلقوں نے اس بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک سزا یافتہ شخص کے معاملے کو عالمی سطح پر اچھالنا اور اسے انسانی حقوق کے بحران کے طور پر پیش کرنا دراصل پاکستان اور اس کی عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے۔

ان کے مطابق عدالتی فیصلے ملکی آئین اور قانون کے تحت ہوتے ہیں اور انہیں بیرونی سیاسی ہمدردیوں یا لابنگ سے مشروط نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، ضمانتیں منظور

یاد رہے کہ عمران خان اگست 2023 سے مختلف مقدمات میں سزا کاٹ رہے ہیں اور دیگر قانونی کارروائیوں کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ تمام عدالتی عمل قانون کے مطابق جاری ہے،جبکہ پی ٹی آئی رہنما ان کے ساتھ ناروا سلوک کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم