رمضان کے دوسرے جمعہ پر اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور شہر بھر میں جامع حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ جمعہ کے اجتماعات کے پیشِ نظر اہم مقامات، مساجد اور امام بارگاہوں پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

شہر بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، مارکیٹس اور دیگر عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد پولیس نے جامع سیکیورٹی پروگرام مرتب کرلیا

اعلامیے کے مطابق تمام سینیئر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور حساس مقامات کے سیکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں، مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر حساس تنصیبات کی نگرانی کے لیے تمام پٹرولنگ یونٹس کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ اور نگرانی کے عمل کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں کو الرٹ رہتے ہوئے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، آئی جی

ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف سرچ اور کومبنگ آپریشنز بھی تیزی سے جاری ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دورانِ چیکنگ پولیس سے مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پکار 15 پر دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حبا بخاری کو تھپڑ کیوں مارا؟ صبا حمید کا حیران کن انکشاف

ایران، امریکا اور اسرائیل کشیدگی، آسیان کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

جیفرے ایپسٹین کے سائنسدانوں سے کس نوعیت کے تعلقات تھے؟ جاری دستاویزات میں نئے انکشافات

ایران حملوں میں امریکا کو پہلے 4 دنوں میں 2 ارب ڈالر کے فوجی نقصان کا سامنا

قطر ایئر ویز کی پروازیں کب بحال ہوں گی؟ کمپنی نے اعلان کردیا

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے