ترکیہ اور قطر نے پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کی کوششیں تیز کر دیں

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ترکیہ اور قطر نے ثالثی کے لیے دونوں ممالک کے حکام سے رابطے تیز کر دیے ہیں تاکہ تنازع جلد از جلد حل ہو سکے۔

معروف صحافی اعزاز سید کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے اس معاملے میں متحرک کردار ادا کیا اور پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے فون پر رابطہ کیا۔ ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ بات چیت کے بعد افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق: پاکستانی فورسز نے طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک اور 400 زخمی کیے، ہمارے 12 سپوت شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسی طرح، قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ بات کی تاکہ امن و مصالحت کی کوششیں آگے بڑھ سکیں۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ نے قطری وزیراعظم و وزیر خارجہ سے بھی فون پر رابطہ کیا اور تنازعے کے پرامن حل پر بات چیت کی۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی مخلصانہ کردار کی پیشکش کی۔ اس کے علاوہ مصر اور سعودی عرب نے بھی رابطے کیے اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین اس معاملے پر گہری تشویش رکھتا ہے اور دونوں ممالک سے فوری حل کی اپیل کی ہے۔ روس نے بھی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی، جبکہ امریکا کی جانب سے اب تک کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان رجیم غیر قانونی و غیر نمائندہ حکومت اور دہشتگردوں کی پشت پناہ ہے، عطا اللّٰہ تارڑ

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ طالبان حکومت یا کسی دہشتگرد گروہ کی مزید اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اور سفارتی ذرائع کے مطابق ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حبا بخاری کو تھپڑ کیوں مارا؟ صبا حمید کا حیران کن انکشاف

ایران، امریکا اور اسرائیل کشیدگی، آسیان کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

جیفرے ایپسٹین کے سائنسدانوں سے کس نوعیت کے تعلقات تھے؟ جاری دستاویزات میں نئے انکشافات

ایران حملوں میں امریکا کو پہلے 4 دنوں میں 2 ارب ڈالر کے فوجی نقصان کا سامنا

قطر ایئر ویز کی پروازیں کب بحال ہوں گی؟ کمپنی نے اعلان کردیا

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے