ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی فضائی حدود بند، ڈھاکہ ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر

ہفتہ 28 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے متعدد ممالک نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی ہیں، جس کے باعث بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے اور بنگلہ دیش کے ڈھاکہ ایئرپورٹ پر بھی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

بحرین، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹیز نے سیکیورٹی خدشات کے باعث فضائی حدود کی عارضی معطلی کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کی امریکا اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی، ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کا اعلان

اس فیصلے کے نتیجے میں متاثرہ روٹس پر چلنے والی متعدد کمرشل پروازیں منسوخ، تاخیر کا شکار یا دوبارہ شیڈول کی گئی ہیں۔

ڈھاکہ ایئرپورٹ حکام کے مطابق صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ ایئرلائنز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مسافروں کو کم سے کم پریشانی ہو۔

ایئرلائنز کو کہا گیا ہے کہ وہ پروازوں کی منسوخی یا تاخیر سے متعلق مسافروں کو ایس ایم ایس، ای میل اور کال سینٹرز کے ذریعے پیشگی اطلاع دیں، ایئرپورٹ پر عملہ موجود رکھیں اور نئے شیڈول کے بارے میں واضح آگاہی فراہم کریں۔

کویت، قطر، بحرین اور متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن یا ٹریول ایجنسی سے رابطہ کرکے پرواز کی تازہ صورتحال کی تصدیق کریں اور ضروری انتظامات مکمل کریں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک مختصر اعلامیے میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بگڑتی سیکیورٹی صورتحال کے باعث مذکورہ ممالک کی فضائی حدود عارضی طور پر بند ہیں، لہٰذا مسافر سفر سے قبل اپنی پرواز کی دوبارہ تصدیق ضرور کریں۔

مزید پڑھیں: مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد 8 ممالک کی فضائی حدود بند

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی، جبکہ مسافروں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ حفاظتی اقدامات اور آپریشنل معمولات برقرار رکھے جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیمار ہونے کے باوجود چھٹی لینے میں ہچکچاہٹ کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین نے اہم وجہ بتادی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، ڈیزل 3.47 روپے فی لیٹر مہنگا، پیٹرول 43 پیسے سستا

پاکستان سے یورپ غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی لاچکے، وزیر داخلہ محسن نقوی

فلاڈیلفیا میں 5 خواتین کی ہلاکت کا خدشہ، گھر سے پریشان کن تصاویر اور ویڈیوز برآمد

مریم نواز کا سرکاری جہاز استعمال کرنا درست نہیں تھا، مگر دوسرے لوگوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، عمار مسعود

ویڈیو

لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا اور رشتہ تڑوانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟