ٹرمپ کا ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب سے بغاوت کا مطالبہ، تحفظ کی پیشکش

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی فوج، پولیس اور پاسداران انقلاب کے اہلکاروں سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ حکومتی قیادت سے الگ ہو جائیں تو انہیں مکمل معافی دی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے سیکیورٹی فورسز سے کہا کہ وہ ایرانی عوام کا ساتھ دیں اور حکومت کے خاتمے میں مدد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہتھیار ڈالنے والوں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا جبکہ مزاحمت جاری رکھنے والوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور امریکا ایران کو ٹکڑے کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ایرانی رہنما علی لاریجانی کا بیان

انہوں نے بیرونِ ملک تعینات ایرانی سفارت کاروں سے بھی پناہ لینے اور ایران کے ’بہتر مستقبل‘ کی تشکیل میں مدد دینے کی اپیل کی۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ حالیہ لڑائی میں ایران کی فضائی دفاعی صلاحیت تقریباً تباہ ہو چکی ہے، اس کے تقریباً 60 فیصد میزائل اور 64 فیصد لانچرز تباہ ہو گئے ہیں جبکہ بحریہ کے درجنوں جہاز بھی ڈبو دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران ماضی میں قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

اس سے قبل خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے نئے رہنما کے انتخاب کے عمل میں کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مرحوم سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنی ای کو ممکنہ جانشین کے طور پر مسترد کر دیا۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران اگر یہ سمجھتا ہے کہ امریکا طویل جنگ جاری نہیں رکھ سکتا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا نے کویت میں سفارتی سرگرمیاں معطل کر دیں، صدر ٹرمپ کا آئندہ ایرانی قیادت کے انتخاب میں کردار ادا کرنے کا اعلان

ان کا مؤقف تھا کہ امریکی افواج نے ابھی لڑائی شروع ہی کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ عیال ضمیر نے اعلان کیا کہ ایران پر حملوں کے اگلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد ایرانی حکومت اور اس کی فوجی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔

ادھر ایران نے بھی جواب میں اسرائیل پر راکٹ حملوں کی نئی لہریں داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:رضا پہلوی کے بارے میں واضح نہیں کہ انہیں ایران میں حمایت حاصل ہے یا نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جنگ کے اثرات خطے سے باہر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔

ایران سے منسلک حملوں یا جھڑپوں میں آذربائیجان، ترکی، عراق اور حتیٰ کہ سری لنکا کے قریب سمندری علاقوں تک واقعات پیش آئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز