ایپسٹین فائلز کا نیا حصہ جاری، ٹرمپ سے متعلق الزامات پر مبنی ایف بی آئی انٹرویوز کی دستاویزات منظر عام پر

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امریکی محکمہ انصاف نے جیفری ایپسٹین کیس سے متعلق فائلوں کا ایک اور حصہ جاری کر دیا ہے جس میں ایک خاتون کے انٹرویوز پر مبنی ایف بی آئی میموز شامل ہیں، جن میں ڈونلڈ ٹرمپ پر الزامات لگائے گئے ہیں تاہم وائٹ ہاؤس نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جیفرے ایپسٹین کے سائنسدانوں سے کس نوعیت کے تعلقات تھے؟ جاری دستاویزات میں نئے انکشافات

امریکی محکمہ انصاف (DOJ) نے جیفری ایپسٹین کیس سے متعلق دستاویزات کے ذخیرے میں سے وہ فائلیں جاری کر دی ہیں جو پہلے ڈیٹا بیس میں موجود نہیں تھیں۔ ان دستاویزات میں 2019 میں ایک خاتون کے ساتھ ایف بی آئی کے انٹرویوز کے خلاصے شامل ہیں جن میں انہوں نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بدنام زمانہ سرمایہ کار جیفری ایپسٹین پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے تھے۔

جاری کی گئی تین میموز کے مطابق خاتون نے دعویٰ کیا کہ اسے 1980 کی دہائی میں بطور کم عمر لڑکی ایپسٹین نے ٹرمپ سے ملوایا تھا اور اس وقت اس کی عمر 13 سے 15 سال کے درمیان تھی۔ تاہم ان الزامات کی تاحال کسی آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی اور ایف بی آئی کے مطابق ان انٹرویوز کے بعد اس خاتون سے مزید رابطہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بل گیٹس نے جیفری ایپسٹین سے تعلق کو ’بڑی غلطی‘ قرار دیدیا، فاؤنڈیشن عملے سے معذرت

وائٹ ہاؤس نے ان دعوؤں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات کی کوئی قابلِ اعتبار شہادت موجود نہیں۔ ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق ایپسٹین فائلز کے اجرا کے بعد بھی ٹرمپ کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔

محکمہ انصاف نے وضاحت کی کہ یہ دستاویزات ابتدائی جائزے کے دوران غلطی سے روک لی گئی تھیں کیونکہ انہیں غلط طور پر نقل شدہ (duplicative) فائلوں کے طور پر کوڈ کر دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپسٹین فائلز میں ٹرمپ کا نام ہزاروں بار مختلف ای میلز اور خط و کتابت میں بھی سامنے آتا ہے، تاہم اب تک ایپسٹین کیس کے متاثرین کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف کوئی باضابطہ فوجداری الزام عائد نہیں کیا گیا۔

یہ فائلیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکی کانگریس کی ایک کمیٹی نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو محکمہ انصاف کی جانب سے ایپسٹین فائلز کے اجرا کے طریقہ کار پر وضاحت کے لیے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوگنڈا کے آرمی چیف کا ترکیہ سے انوکھا مطالبہ، ایک ارب ڈالر اور ‘خوبصورت ترین دلہن’ مانگ لی

مالک سے مثالی محبت کرنے والا معمر ترین کبوتر ’شوگر‘ نہیں رہا، عمر کتنی تھی؟

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان سے رابطہ، ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی پزیرائی

پالتو کتوں کے مالکان کے لیے اہم وارننگ لیتھیم: بیٹری ان سے دور رکھیں

ویڈیو

عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

لائیواسلام آباد امن مذاکرات:ٹرمپ کا بیشتر نکات پر پیشرفت کا اعلان، ایران اگلی نشستیں و رابطے جاری رکھنے پر تیار

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے نمایاں پہلو

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین