فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیردفاع سے ریاض میں ملاقات، سعودی عرب پر ایرانی حملوں پر تبادلہ خیال

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع اور شاہی خاندان کے رکن شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایران کی جانب سے مملکت سعودی عرب کے خلاف حالیہ حملوں کے معاملے پر خصوصی گفتگو ہوئی، جسے دونوں ممالک کے درمیان موجود مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تناظر میں زیر بحث لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاک سعودی یکجہتی کونسل کی ایران امریکا جنگ میں پاکستانی موقف کی مکمل حمایت

فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ اس نوعیت کی کارروائیاں خطے کے امن اور استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں اور اس کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے کی ضرورت ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایرانی قیادت دانشمندی اور تدبر کا مظاہرہ کرے گی اور ایسے فیصلوں سے گریز کرے گی جو غلط اندازوں یا غیر ضروری تصادم کا باعث بن سکتے ہیں۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے سفارتی راستوں اور ذمہ دارانہ رویے کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

اس موقع پر سعودی عرب کی جانب سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔ جبکہ پاکستانی وفد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے سیکریٹری میجر جنرل محمد جواد طارق شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک سعودی دفاعی معاہدہ: ایک خاموش مگر مضبوط شراکت داری

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے کی سیکیورٹی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، اور سعودی عرب اور پاکستان جیسے اہم اتحادی ممالک باہمی مشاورت کے ذریعے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے رابطے جاری رکھے ہوے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران مذاکرات کا انعقاد پاکستان کی سفارتی کامیابی، معرکۂ حق کے بعد ملک کا وقار بلند ہوا، شرجیل میمن

ایمان مزاری کا سزا معطلی کی درخواست پر صرف نوٹس جاری ہونے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

‘ہارڈننگ دی اسٹیٹ’ پالیسی میں ایف آئی اے کا کردار اہم، نئی طرز کا ادارہ بنے گا، محسن نقوی

پاکستان نے خطے کو جنگ سے بچایا، امریکا و ایران مذاکرات کا کریڈٹ اسلام آباد کو جاتا ہے، طاہر اشرفی

’دل کرتا ہے اپنا امریکی پاسپورٹ پھاڑ کر پاکستان میں ہی رہ جاؤں‘، سکھ یاتری کا پاکستانیوں سے محبت کا اعتراف

ویڈیو

میانوالی کی مرغ منڈی: مشہور اصیل سمیت ہر نسل کے مرغوں کی خرید و فروخت کا مرکز

پاکستان امن کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

کالم / تجزیہ

کیا مذاکرات کے شور میں تحریک انصاف ختم ہو چکی ہے؟

ٹرمپ خان کا قالین

اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے نمایاں پہلو