آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ میں صدر کشمیر کے انتخابی طریقہ کار کے خلاف آئینی رٹ دائر

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رکن کشمیر کونسل حنیف ملک نے صدر آزاد جموں و کشمیر کے انتخابی طریقہ کار کے خلاف آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ مظفرآباد میں اہم آئینی رٹ پٹیشن دائر کر دی۔

درخواست میں تیرہویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے جس کے تحت صدارتی انتخاب کا اختیار صرف قانون ساز اسمبلی تک محدود کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ یہ ترمیم آئین اور آئینی ڈھانچے کے بنیادی اصولوں سے متصادم ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ، ضلعی کوٹہ سسٹم ختم

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ترمیم سے قبل صدر کا انتخاب مشترکہ انتخابی کالج کے ذریعے ہوتا تھا اور کشمیر کونسل کے اراکین سے ووٹ کا حق واپس لینا غیر آئینی اقدام ہے۔

مزید موقف میں کہا گیا کہ آئینی ترمیم کے لیے درکار قانونی طریقہ کار اور قواعد کی مکمل پابندی نہیں کی گئی، اور بعض ترامیم وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر شامل کی گئیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کو جلد سفارشات مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم دیا جائے، آئین عبوری 1974 کے آرٹیکل 2 اور 5 میں کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے اور صدارتی انتخاب کو فیصلے تک روکا جائے۔

مزید پڑھیں: موجودہ حکومت کی کامیابی ہے کہ عوام کا ریاستی نظام پراعتماد بحال ہوا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

رٹ پٹیشن کے ساتھ تیرہویں آئینی ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشنز اور دستاویزات بطور شواہد جمع کروا دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کا ففتھ جنریشن جنگی طیارہ ’ کآن‘ اڑان بھرنے کو تیار، امریکی صدر سے بڑے سرپرائز کی امید

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو خانیوال کے قریب حادثہ، بوگی پٹڑی سے اتر گئی

ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کمانے کا سنہری موقع، نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

یمن کی بندرگاہ حدیدہ کے قریب مال بردار جہاز پر حملہ، بحیرۂ احمر میں سکیورٹی خدشات پھر بڑھ گئے

5 جولائی 1977 کا مارشل لا جمہوریت پر حملہ تھا: بلاول بھٹو زرداری

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟