یو اے ای حالت جنگ میں، دفاعی نظام نے 15 میزائل اور 119 ڈرونز روکے، صدر محمد بن زاید

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ایران کی جانب سے حالیہ حملوں کے بعد عوامی سطح پر پہلا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اور یو اے ای آسان شکار نہیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ملک، عوام اور رہائشیوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے۔ صدر نے کہا کہ یو اے ای کی کھال موٹی اور گوشت کڑوا ہے، ہم آسان شکار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاک سعودی یکجہتی کونسل کی ایران امریکا جنگ میں پاکستانی موقف کی مکمل حمایت

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق آج دفاعی نظام نے 16 بیلسٹک میزائلوں میں سے 15 کو ناکام بنایا جبکہ ایک میزائل سمندر میں گر گیا۔ اسی طرح 121 ایرانی ڈرونز میں سے 119 کو روک لیا گیا اور دو اماراتی سرزمین پر گرے۔

اب تک جاری ایرانی حملوں کے دوران یو اے ای نے 221 بیلسٹک میزائلز کا سامنا کیا، جن میں سے 205 کو تباہ کیا گیا، 14 سمندر میں گر گئے اور 2 اماراتی علاقے میں پہنچے۔ ساتھ ہی آٹھ کروز میزائلز کو بھی ناکام بنایا گیا۔ ان حملوں میں3  افراد ہلاک ہوئے، جن کی شناخت پاکستانی، نیپالی اور بنگلہ دیشی کے طور پر ہوئی جبکہ 112 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

دھماکوں اور میزائل حملوں کے دوران دبئی اور ابوظہبی میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں، جبکہ بحرین کی دارالحکومت منامہ میں بھی سائرن بجے۔ دبئی ایئرپورٹ پر کچھ پروازیں وقتی طور پر رکیں اور بعض پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

اس سے قبل دبئی اور قطر کے شہریوں کو ممکنہ میزائل حملے کے بارے میں موبائل الرٹس موصول ہوئے، تاہم بعد میں قطر نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ خطرہ ختم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات، امریکا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ

صدر محمد بن زاید نے کہا کہ یو اے ای اس جنگ کے بعد مضبوط ہو کر ابھرے گا اور دفاعی اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ ملک اور رہائشی محفوظ رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل کے کسی بھی مذاکرات میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو مرکزی مسئلہ بنایا جائے گا تاکہ خطے میں اعتماد کا فقدان کم ہو اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد