وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کے صدر کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے آج روانہ ہوں گے

جمعہ 2 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہبازشریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 3 جون 2023 کو انقرہ میں صدراتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم آج شام ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے اور کل تقریب میں شریک ہوں گے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کا دورہ، پاک ترکیہ کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ ہوگا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف 28 مئی 2023 کو رجب طیب اردوان کے ترکیہ کی صدارت کے لیے دوبارہ انتخاب پرحکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کے مزید فروغ کے لیے وزیر اعظم صدر اردوان کو اسلام آباد میں ہونے والی اعلیٰ سطح سٹریٹجک کوآپریشن کونسل میں شرکت کی دعوت دیں گے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا تھا پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مشترکہ عقائد، ثقافت اور تاریخ کی مماثلت پر مبنی ہیں، اور یہ باہمی اعتماد اور علاقائی اور عالمی معاملات پر نظریات کی ہم آہنگی سے مضبوط ہوتے ہیں۔ اعلیٰ قیادت کی سطح پر متعدد تبادلے دونوں ممالک کے مابین گہرے تعلق کے نمایاں پہلو ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج طلب کیا گیا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے کیوں کہ وزیراعظم آج شام ترکیہ روانہ ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!