بلوچستان میں عیدالفطر کی روایات، مزیدار پکوان، مہمان نوازی اور ثقافتی رنگوں سے سجے دسترخوان

اتوار 22 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں صبر، عبادت اور تقویٰ کے بعد اہلِ ایمان کے لیے عیدالفطر خوشیوں اور شکرانے کا پیغام لے کر آتی ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر کے مسلم ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عیدالفطر کو مذہبی عقیدت اور بھرپور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ خصوصاً بلوچستان میں اس تہوار کی اپنی منفرد ثقافتی جھلک اور مہمان نوازی کی روایات دیکھنے کو ملتی ہیں۔

عیدالفطر کو پاکستان میں عام طور پر میٹھی عید بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس موقع پر گھروں میں مختلف اقسام کے میٹھے پکوان تیار کیے جاتے ہیں اور مہمانوں کی تواضع انہی لذیذ ڈشز سے کی جاتی ہے۔ ہر علاقے اور ثقافت کے لوگ اپنے اپنے روایتی کھانوں کے ذریعے عید کے دسترخوان کو خاص رنگ دیتے ہیں۔

روایتوں اور مہمان نوازی کے حوالے سے بلوچستان کا شمار پاکستان کے نمایاں صوبوں میں ہوتا ہے۔ یہاں بسنے والے مختلف قبائل، جن میں پشتون، بلوچ، ہزارہ اور دیگر زبانوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، عیدالفطر کے موقع پر اپنی روایات کے مطابق خوشیوں کو بھرپور انداز میں مناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے عیدالفطر پر بلوچستان کے کون سے سیاحتی مقامات کی سیر کی جاسکتی ہے؟

عید کے دن کا آغاز نمازِ عید کی ادائیگی سے ہوتا ہے۔ نماز کے بعد گھروں میں میٹھے پکوانوں سے مہمانوں کی تواضع کی جاتی ہے۔ شہری علاقوں میں عید کے موقع پر شیر خرما دسترخوان کی زینت بنتا ہے جسے بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے، جبکہ دیہی علاقوں میں فرنی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے اور اکثر گھروں میں عید کی صبح اسی سے آغاز کیا جاتا ہے۔

عیدالفطر کے موقع پر بلوچستان میں مہمان نوازی کی روایت خاص طور پر نمایاں ہوتی ہے۔ گھروں اور بیٹھکوں میں دسترخوان بچھائے جاتے ہیں جن پر بیکری کی مختلف اشیا کے ساتھ میٹھے پکوان ہر وقت موجود رہتے ہیں۔ دوست احباب، رشتہ دار اور محلے دار ایک دوسرے کے گھروں کا رخ کرتے ہیں اور عید کی خوشیوں کو مل بانٹ کر مناتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی علاقوں میں یہ دسترخوان 3 سے 4 دن تک مسلسل بچھے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے عید الفطر پر بلوچستان میں کون سے پکوان تیار کیے جاتے ہیں؟

گھریلو دعوتوں میں روایتی کھانوں کو بھی خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ پشتون علاقوں میں روش اور کابلی پلاؤ عید کے دسترخوان کا لازمی حصہ سمجھے جاتے ہیں، جبکہ بلوچ گھروں میں سجی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ یہ روایتی پکوان نہ صرف مہمانوں کی تواضع کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ بلوچستان کی ثقافتی پہچان بھی سمجھے جاتے ہیں۔

یوں عیدالفطر کے موقع پر بلوچستان میں مذہبی عقیدت، ثقافتی رنگ، مہمان نوازی اور روایتی پکوان مل کر خوشیوں کی ایک ایسی فضا قائم کرتے ہیں جو کئی دنوں تک برقرار رہتی ہے اور لوگوں کے درمیان محبت اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار