پاسداران انقلاب نے گوگل سمیت دیگر ٹیک کمپنیوں کو ‘جائز ہدف’ قرار دیدیا

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے پاسداران انقلاب سے وابستہ تسنیم نیوز ایجنسی نے ایران کے اہداف کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں امریکی اور اسرائیلی روابط رکھنے والی بڑی ٹیک کمپنیوں کے دفاتر اور انفراسٹرکچر شامل ہیں، جن کی ٹیکنالوجی فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوئی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، جیسے جیسے علاقائی جنگ کا دائرہ انفراسٹرکچر تک پھیل رہا ہے، ایران کے جائز ہدف بھی وسیع ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اگر روس ایران کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر کرے تو ٹرمپ خوش نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس

اس فہرست میں گوگل، مائیکروسافٹ، پیلانٹیر، آئی بی ایم، این ویڈیا اور اوریکل شامل ہیں۔ ان کمپنیوں کے کلاؤڈ بیسڈ سروسز کے دفاتر متعدد اسرائیلی شہروں کے علاوہ کچھ خلیجی ممالک میں بھی واقع ہیں۔

دوسری طرف امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر شدید حملے جاری ہیں۔ نئے حملوں میں اصفہان میں آثار قدیمہ اور تاریخی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دبئی میڈیا آفس کے مطابق دبئی ائرپورٹ کے قریب 2ڈرون گرنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں بھی 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نجی سرمایہ کاری کا منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کریں گے، یوئیفا کی فیفا کو وارننگ

سورینج کوئلہ کان حادثہ: بلوچستان حکومت کا جاں بحق مزدوروں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی معاونت کا اعلان

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری

بے بنیاد الزامات پر پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حق محفوظ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا انتباہ

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بارود سے بھری 2 گاڑیاں تباہ، 4 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی کیوں ہوئی؟ نظام تبدیل ہونے والا ہے، نئے صوبے ضروری

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین