امریکا کو ایران کے ممکنہ ڈرون حملے کا خدشہ؟

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وفاقی حکام نے کیلیفورنیا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر امریکی حملوں کے جواب میں مغربی ساحل پر اچانک ڈرون حملہ کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران جنگ: صرف 6 دن میں امریکی اخراجات 11.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

تاہم حکام کے مطابق اس خطرے کی تصدیق کے لیے کوئی قابلِ اعتماد انٹیلی جنس معلومات موجود نہیں۔ یہ انتباہ جوائنٹ ٹیررزم ٹاسک فورس کے ایک خفیہ میمو کے ذریعے جاری کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایران سمندر میں موجود کسی نامعلوم جہاز سے بغیر پائلٹ طیاروں کے ذریعے کیلیفورنیا میں نامعلوم اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران نے ہرمز میں بھارت جانے والے تجارتی جہاز پر حملے کی تصدیق کر دی

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ خطرہ تصدیق شدہ نہیں، لیکن ڈرون جنگ کے امریکا تک پہنچنے کے خدشات پر تشویش بڑھ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp