ایرانی صدر کی پاکستانی اور روسی قیادت سے گفتگو، جنگ بندی کے لیے 3 شرائط پیش کردیں

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی اور روسی قیادت کے سامنے جنگ کے خاتمے کے لیے 3اہم شرائط رکھ دی ہیں۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے روس اور پاکستان کے رہنماؤں سے گفتگو کے دوران خطے میں امن کیلئے ایران کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ان کے مطابق ایران خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کا خواہاں ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ موجودہ جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ 3 بنیادی نکات پر عمل ہے۔ ایران کے جائز اور قانونی حقوق کو تسلیم کیا جائے۔ جنگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا معاوضہ (ہرجانہ) ادا کیا جائے۔ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ جارحیت کو روکنے کیلئے مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں فراہم کی جائیں۔

صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں الزام لگایا کہ یہ جنگ صیہونی حکومت (اسرائیل) اور امریکا کی جانب سے شروع کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ اس تنازع کے بنیادی اسباب کو تسلیم کیا جائے اور انصاف پر مبنی حل تلاش کیا جائے۔

ایرانی صدر کے مطابق ایران کی پالیسی خطے میں استحکام اور امن کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے جائز مطالبات تسلیم کر لیے جائیں تو جنگ کے خاتمے اور دیرپا امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘