بنگلہ دیش کی 13ویں پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس، حافظ الدین احمد بلا مقابلہ اسپیکر منتخب

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی 13ویں قومی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں حکمراں جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سینیئر رہنما اور رکنِ پارلیمنٹ میجر (ر) حافظ الدین احمد کو بلا مقابلہ اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔

معمول کے برعکس اجلاس کے آغاز پر اسپیکر کی نشست خالی رہی کیونکہ سابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر دونوں اپنے عہدوں پر موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش حکومت پارلیمنٹ سے مثبت سیاسی کلچر فروغ دینا چاہتی ہے، وزیر داخلہ صلاح الدین احمد

سابق اسپیکر شیرین شرمین چودھری ستمبر 2024 میں مستعفی ہو گئی تھیں جبکہ سابق ڈپٹی اسپیکر شمس الحق ٹوکو اس وقت ایک قتل کے مقدمے میں جیل میں ہیں۔

اجلاس کی ابتدائی کارروائی بی این پی کے سینیئر رہنما خندکر مشرف حسین نےسب سے سینئر رکنِ پارلیمنٹ کی حیثیت سے اجلاس کی کارروائی جاری رکھی۔

ان کا نام وزیر اعظم طارق الرحمن نے تجویز کیا اور بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے اس کی تائید کی۔

اس تجویز کی حمایت جماعتِ اسلامی کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سید عبداللہ محمد طاہر نے بھی کی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی سربراہ کے خط پر تنازع، مشیر کو وزارتی درجہ دینے کی تجویز پر بحث چھڑ گئی

بعد ازاں خندکر مشرف حسین نے ایوان کو بتایا کہ اسپیکر کے عہدے کے لیے صرف ایک ہی نامزدگی موصول ہوئی ہے جو بی این پی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن حافظ الدین احمد کی ہے اور انہوں نے یہ ذمہ داری قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

ان کی نامزدگی رکنِ پارلیمنٹ نورالاسلام نے پیش کی جبکہ رقیب الاسلام نے اس کی تائید کی، جس کے بعد ایوان نے متفقہ طور پر انہیں اسپیکر منتخب کر لیا۔

مزید پڑھیں: ایران جنگ کے باعث توانائی بحران، بنگلہ دیش کا جامعات کو چھٹی دینے کا فیصلہ

اس سے قبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم طارق الرحمن نے 1971 کے بعد سیاسی تحریکوں میں جان قربان کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی جمہوریت کے لیے جدوجہد کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایک خود کفیل بنگلہ دیش کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہتی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کی اپیل کی۔

اسپیکر کے انتخاب کے ساتھ ہی حالیہ عام انتخابات کے بعد تشکیل پانے والی نئی پارلیمنٹ کی ابتدائی پارلیمانی کارروائی مکمل ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

آزاد کشمیر میں گڈز ٹرانسپورٹ سروس معطل، اشیائے ضروریہ کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا

پاکستان مزید عالمی بانڈز جاری کرنے کی تیاری میں، ایران معاہدے سے معیشت کو بہتری کی امید، وزیر خزانہ

کیا بشریٰ انصاری نے خوبصورتی کے لیے لپ فلرز کروائے؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

ایران امریکا معاہدے کے باوجود عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش، آئی ایم ایف کا انتباہ

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات، نقصان عوام کا کیسے؟

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

تاریخ کا رخ موڑنے والا ایک نیا اور سرخرو پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ