بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سخت مشکل میں پھنس گئے، بھارتی پرچم کی توہین کا الزام

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے خلاف قومی پرچم کی بے حرمتی کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کے لیے وکیل نے شکایت دائر کی ہے۔ وکیل واجد خان نے پونے پولیس کو درخواست دی ہے کہ پانڈیا نے ٹی20 ورلڈ کپ کی فتح کے جشن کے دوران احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے ساتھ موجود گرل فرینڈ مہیکا شرما کے ساتھ پرچم لپیٹ کر ناچتے ہوئے قومی پرچم کی توہین کی۔

واجد خان کے مطابق پانڈیا نے جشن کے دوران قومی پرچم کو اپنے پیچھے باندھ کر رقص کیا، جو 1971 کے نیشنل فلگ ایکٹ کے تحت پرچم کی عزت کی خلاف ورزی ہے۔

پانڈیا نے میچ کی فتح کے بعد اپنی گرل فرینڈ مہیکا شرما، اور ساتھی کھلاڑی ایشان کیشن کے ساتھ مل کر قومی پرچم لپیٹے اور گراؤنڈ پر ناچتے ہوئے جشن منایا۔

وکیل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قومی پرچم کی توہین کے زمرے میں آتا ہے اور انہوں نے شِواجی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت دائر کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp