زمین کو ممکنہ خطرناک سیارچوں سے بچانے کی نئی امید پیدا ہوگئی

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ چند برس قبل ایک خلائی تجربے کے دوران خلائی جہاز کے ٹکرانے سے ایک سیارچے کے سورج کے گرد مدار میں معمولی مگر اہم تبدیلی واقع ہوئی ہے، جس سے مستقبل میں زمین کو ممکنہ خطرناک سیارچوں سے بچانے کی نئی امید پیدا ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی خلائی جسم کے سورج کے گرد گردش کے راستے کو جان بوجھ کر تبدیل کیا گیا ہے۔ ناسا کے ڈارٹ مشن کے تحت 2022 میں خلائی جہاز کو جان بوجھ کر ڈیمورفوس نامی سیارچے سے ٹکرایا گیا تھا، تاہم یہ سیارچہ کبھی زمین کے لیے خطرہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پراسرار سیارچہ خلائی مخلوق کا بھیجا گیا کوئی مشن ہوسکتا ہے، ہارورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ

تحقیقی ٹیم کے مطابق اس تصادم کے نتیجے میں سیارچے کی سورج کے گرد گردش میں انتہائی معمولی تبدیلی آئی۔ ماہرین نے بتایا کہ اس تبدیلی کے باعث اس کے مدار کے دورانیے میں تقریباً 0.15 سیکنڈ کی کمی واقع ہوئی اور اس کے مدار کی لمبائی تقریباً 720 میٹر کم ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ تبدیلی بہت معمولی محسوس ہوتی ہے، مگر اگر کسی خطرناک سیارچے کو کئی سال پہلے اسی طرح معمولی دھکا دیا جائے تو وقت کے ساتھ اس کا راستہ اتنا بدل سکتا ہے کہ وہ زمین سے ٹکراؤ سے بچ جائے۔

تحقیق کے مطابق تصادم کے دوران سیارچے سے بڑی مقدار میں چٹانیں اور گردوغبار خارج ہوا، جس نے خلائی جہاز کے ساتھ مل کر اضافی دھکا فراہم کیا اور اس عمل سے رفتار میں مزید تبدیلی آئی۔ اندازوں کے مطابق تقریباً 16 ملین کلوگرام ملبہ خلا میں پھیل گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چاند سے ٹکرانے والا سیارچہ کس قدر نقصان پہنچا سکتا ہے؟

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس تجربے سے حاصل ہونے والا ڈیٹا مستقبل کے سیارچہ دفاعی مشنز کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔ یورپی خلائی ایجنسی کا ہیرا نامی خلائی جہاز بھی آئندہ مشاہدے کے لیے ان سیارچوں تک پہنچنے والا ہے، جہاں وہ اس تصادم کے اثرات کا مزید تفصیلی جائزہ لے گا۔

ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال میں یہ سیارچے زمین کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں ہیں اور آنے والے وقت میں بھی ان کا زمین سے ٹکراؤ متوقع نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ