ایڈوبی کے سی ای او شانتنو نارائن کا 18 سال بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان، کمپنی کے شیئرز میں 7 فیصد کمی

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سافٹ ویئر کمپنی ایڈوبی نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شانتنو نارائن نئے سربراہ کی تقرری کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ اعلان کے بعد آفٹر آور ٹریڈنگ میں ایڈوبی کے شیئرز تقریباً 7 فیصد تک گر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کی پی ڈی ایف فائلز اب بولیں گی، ایڈوبی نے نیا اے آئی فیچر متعارف کرا دیا

شانتنو نارائن 1988 میں بطور نائب صدر اور جنرل منیجر ایڈوبی میں شامل ہوئے تھے جبکہ 2007 میں انہیں کمپنی کا سی ای او مقرر کیا گیا۔ ان کی قیادت میں ایڈوبی نے روایتی سافٹ ویئر لائسنس ماڈل سے سبسکرپشن سسٹم کی جانب تاریخی تبدیلی کی اور کریئیٹو کلاؤڈ پلیٹ فارم کو عالمی سطح پر وسعت دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by CEOS OF BHARAT (@ceosofbharat)

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ نارائن نے ایڈوبی کو جدید ٹیکنالوجی خصوصاً جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے دور کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی۔ ایڈوبی کے لیڈ انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ نارائن گزشتہ 18 سال کے دوران کمپنی کی تبدیلی کے معمار رہے اور انہوں نے ایڈوبی کو اے آئی سے چلنے والے مستقبل کے لیے تیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 2025 میں ٹیکنالوجی کی کونسی کمپنیاں سب سے قیمتی قرار پائیں؟

کمپنی کے مطابق نئے سی ای او کی تلاش جاری ہے اور اس عمل میں چند ماہ لگ سکتے ہیں۔ شانتنو نارائن عبوری مدت میں اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے تاکہ قیادت کی منتقلی کا عمل ہموار انداز میں مکمل ہوسکے۔

اپنے پیغام میں نارائن نے ملازمین کو بتایا کہ وہ بطور بورڈ ممبر کمپنی کے ساتھ منسلک رہیں گے اور نئے سی ای او کی معاونت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوبی میں شامل ہونے کی سب سے بڑی وجہ نئی مارکیٹیں تخلیق کرنے، عالمی معیار کی مصنوعات بنانے اور مسلسل جدت لانے کا وژن تھا، جسے کمپنی نے برقرار رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘