شہریوں سے کروڑوں کا فراڈ، اداکارہ دیدار روپوش، شوہر گرفتار

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثوبیہ ادریس (دیدار) اور ان کے شوہر کے خلاف مبینہ فراڈ کے سنگین الزامات پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے دیدار کے شوہر جہاں زیب کو حراست میں لے لیا ہے جو مبینہ طور پر شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر کے انہیں بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیتے رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف متعدد شکایات موصول ہو چکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سولر پینلز کا اربوں کا فراڈ، تاجروں کے پیسے کس نے ہڑپ کیے؟

پولیس حکام کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم نے مزاحمت کی جبکہ چھاپے کے وقت اس کے گارڈز نے بھی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال پر قابو پا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ دیدار بھی مبینہ طور پر اس نیٹ ورک میں شامل تھیں اور لاہور کے علاوہ اسلام آباد کے سیکٹر G-11 میں دفاتر کے ذریعے سرگرم عمل تھیں۔ حکام کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور وہ تاحال مفرور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی نے شہری کو لاکھوں کے فراڈ سے کیسے بچایا؟

 دیدار پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں بطور کامیڈین، اداکارہ اور ڈانسر ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ حالیہ الزامات کے بعد وہ منظر عام سے غائب ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر اس اسکیم کے ذریعے تقریباً 25 کروڑ روپے بٹورے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں دائرہ کار کو وسیع کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب متاثرہ شہریوں کی جانب سے اعلیٰ حکام کو درخواستیں بھی دی گئی ہیں جن میں معاملے کی شفاف تحقیقات اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری