بلوچستان کی ترقی کے سفر کا نیا باب ’بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو‘ کامیابی سے جاری

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت جنوبی بلوچستان میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ اب تک 35 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 25منصوبوں کا ذکر پہلے کیا جا چکا ہے۔مزید مکمل ہونے والے10 منصوبوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔

26ویں منصوبے کے تحت  وَاشِک میں سٹی فٹسال گراؤنڈ کی تزئین و آرائش کا کام کامیابی سے مکمل کیاگیا۔ 27ویں منصوبے کے تحت گورنمنٹ گرلز ماڈل اسکول،فتح علی کی تزئین و آرائش عمل میں لائی گئی۔ 28ویں منصوبے کے تحت گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول، ملا داد کی تزئین و آرائش کا کام پایہ تکمیل کو پہنچا۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں قیام امن کے لیے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

29ویں منصوبے کے تحت بی ایچ یو، راہ نگور کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا۔ 30ویں منصوبے کے تحت واشک کے علاقےماشکَیل میں سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

31ویں منصوبے کے تحت ضلع واشک میں 10 مختلف اسکولوں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا،جن میں گورنمنٹ پرائمری اسکول پنیام، گورنمنٹ مڈل ہائی اسکول جوئے شاہ سلیم، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مغربی زواگ (ماشکَیل)، گورنمنٹ بوائز اسکول کلی زمران، گورنمنٹ بوائز پرائمری ہائی اسکول پرانا لدگشت، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کلگ، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ریگی، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ریگی، گورنمنٹ پرائمری اسکول تسپ اور گورنمنٹ پرائمری اسکول پتے سر شامل ہیں۔

32ویں منصوبے کے تحت گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول عمر کردود پلنتاک کی تزئین و آرائش کا کام پایہ تکمیل کو پہنچا۔ 33ویں منصوبے کے تحت گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ہوشاب کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:پیٹرول بچاؤ، الیکٹرک بائیکس چلاؤ: حکومت بلوچستان کی الیکٹرک بائیکس اسکیم سے بائیکس کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

34ویں منصوبے کے تحت گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول گواندسرن کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کیا گیا۔ 35 ویں  منصوبے کے تحت خاران رائفلز کے زیر اہتمام خاران کے مدارس میں سولر سسٹم کی تنصیب کا  کام مکمل کیا گیا۔

حکومت بلوچستان کے بی ایس ڈی آئی پروگرام کا بنیادی مقصد صوبے کے پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے-

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘